Press Releases
Latest Press Releases
Helpline
15
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت اجلاس میں قتل کے مقدمات میں مفرور و اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے جاری پولیس اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز،سی ٹی ڈی، ٹریننگ،ڈی آئی جیز، ہیڈکواٹرز،اسٹبلشمنٹ، ایڈمن کراچی،ٹی اینڈ ٹی، فائنانس،ٹریننگ، سی ٹی ڈی،اسپیشل برانچ،سمیت اے آئی جیز نے بالمشافہ جبکہ سی آئی اے،زونل و ڈویژنل ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز نے ذریعہ وڈیولنک شرکت کی۔
اجلاس کے شرکاء کو اے آئی جی آپریشنز نے مفرور و اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں اور پولیس اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔
پولیس کے تیز ترین اور مؤثراقدامات کی بدولت قتل کےمقدمات میں مفرور و اشتہاری ملزمان کی تعداد میں واضح کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔بریفنگ
پولیس مقامی انٹیلی جنس اور ڈیجیٹل ذرائع کی مدد سے مفرور و اشتہاری ملزمان کو قانون کی گرفت میں لارہی ہے۔ بریفنگ
رواں سال مجموعی طور پر مفرور و اشتہاری ملزمان کی شرح میں بالترتیب 22 اور 14 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔بریفنگ
ضلعی افسران قتل کے مقدمات میں مفرور و اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں کے لئے خصوصی ٹیمز کو متحرک کریں۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
ضلعی افسران مفرور و اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں کو اپنی روزانہ کی ترجیحات کا حصہ بنائیں۔۔ آئی جی سندھ
ہفتہ میں ایک دن گرفتاریوں سے متعلق پولیس اقدامات کا بذات خود جائزہ لیں۔ آئی جی سندھ
دیگر صوبوں میں مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے متعلقہ محکموں سے روابطہ کو مؤثر اور کامیاب بنائیں۔آئی جی سندھ
اب تک کے نتائج گذشتہ سال کے نسبت بہتر ہیں تاہم ان میں غیر معمولی حد تک مذید بہتری لانیکی ضرورت ہے۔ آئی جی سندھ
ملزمان کی گرفتاری کے لئے عوامی مقامات، ہوٹلز،،بس ٹرمینلز ریلوے اسٹیشنز پر تلاش ایپ،ہوٹل آئی، اور ای وی ایس ایپلیکیشن سے مدد لی جائے۔آئی جی سندھ
پولیس اقدامات میں تیزی لاتے ہوئے آئندہ اجلاس میں مذید بہتر نتائج دیئے جائیں۔ آئی جی سندھ کی ضلعی ایس ایس پیز کو ہدایت