Press Releases
Latest Press Releases
Helpline
15
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ذیر صدارت شعبہ تفتیش میں جاری تنظیم نو سے متعلق جائزہ اجلاس۔
سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز،کراچی، آپریشنز،ڈی آئی جی ہیڈکواٹرز،کرائم اینڈ انوسٹیگیشنز،ساؤتھ، ایسٹ،آئی ٹی،انوسٹی گیشن کراچی سمیت اے آئی جیز نے شرکت کی۔
اجلاس کے شرکاء کو ڈی آئی جیز،ساؤتھ اور ایسٹ نے سینٹرل انوسٹیگیشن سینٹرز کے قیام اور تفتیشی امور و اقدامات میں اسکی اہمیت و افادیت پر مشتمل تفصیلات سے آگاہ کیا۔
ساؤتھ رینج میں 9 جبکہ ایسٹ میں 7 سینٹرلائزڈ انوسٹی گیشن سیلز کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔ بریفنگ
سی آئی سی کے قیام سے متعلق دستاویزی امور حتمی مراحل میں ہے جبکہ قیام کے لیے عمارتیں اور دفاتر بھی فراہم کردیے ہیں۔ بریفنگ
اجلاس کے شرکاء کو ڈی آئی جی کرائم اینڈ انوسٹیگیشنز نے شعبہ تفتیش کے پہلے سی آئی سی(CIC) لیاقت آباد سے حاصل نتائج سے بھی آگاہ کیا۔
ساؤتھ و ایسٹ میں سی آئی سیز کے قیام سے متعلق اجلاس کرچکے ہیں۔ایڈیشنل آئی جی کراچی
تفتیشی افسران کو تجربے اور مہارت کی بنیاد پر تفتیشی ذمہ داریاں دی جارہی ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی
سی آئی سی کے قیام سے متعلق درکار تمام دستاویزی امور کو مکمل کیا جائے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
معززعدلیہ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو سی آئی سی کے قیام، اغراض و مقاصد اور طریقہ کار سے آگاہ کیا جائے۔آئی جی سندھ
ایڈیشنل آئی جیز کراچی،آپریشنز،زونل ڈی آئی جیز،انویسٹی گیشنز کراچی،سی آئی سی کے ٹی او آرز (TORS) تیار کریں۔ آئی جی سندھ
ڈی آئی جی کرائم اینڈ انوسٹیگیشن سی آئی سی لیاقت آباد کے قیام کے بعد سے مختلف کیسز پر ابتک کی تفتیش سے حاصل کردہ نتائج ترتیب دیں۔ آئی جی سندھ