Press Releases

آئی جی سندھ/پولیس بینڈ/یونیفارم/آلات موسیقی/اصلاحات/جائزہ/اجلاس

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ذیر صدارت سندھ پولیس بینڈ کو اپ گریڈکرنے سے متعلق جائزہ اجلاس۔ 
•    اجلاس میں ڈی آئی جی ہیڈکواٹرز،ٹریننگ، اے آئی جی لاجسٹک، کمانڈنٹ شاہدحیات پولیس ٹریننگ اسکول سعیدآباد،ایس بی بی ایگلیٹ ٹریننگ اسکول رزاق آباد نے شرکت کی۔ 
•    اجلاس کو سندھ پولیس بینڈز کی افرادی قوت،یونیفارم، دستیاب آلات موسیقی،خالئ آسامیوں اور بھرتی رولز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ 
•    سندھ پولیس ٹریننگ سینٹرز میں 7 جبکہ ڈویژنز میں 8 پولیس بینڈز یونٹ موجود ہیں۔بریفنگ
•    پولیس بینڈز میں اصلاحات کے حوالے سے 100 اہلکاروں کی تربیت پاکستان نیوی کے تحت جاری ہے۔ بریفنگ
•    سندھ پولیس بینڈ میں 2 قسم کے آلات موسیقی پر دھنیں مختلف ایونٹس میں ترتیب دی جاتی ہیں۔ بریفنگ
•    آلات موسیقی میں ایک "براس"اور دوسرا "پائپ"سے بنے آلات شامل ہیں۔بریفنگ
•    پولیس بینڈز کے ہر یونٹ کی علیحدہ یونیفارم ہے۔بریفنگ
•    سندھ پولیس بینڈ میں اصلاحات کے حوالے فیشن ڈیزائنرز سے رائے طلب کرکے یونیفارم سے متعلق سفارشات پیش کی جائیں۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن 
•    سندھ پولیس بینڈ کا یونیفارم اور لباس کا ڈیزائن یکساں رکھا جائے۔آئی جی سندھ 
•    پولیس بینڈ میں تجربہ کار،چاک وچوبند اور تندرست جوانوں کو شامل کیا جائے۔آئی جی سندھ 
•    پہلے مرحلے میں کراچی،شہدادپور اور لاڑکانہ یونٹ پر مشتمل بہترین پولیس بینڈ دستہ تیار کیاجائے۔آئی جی سندھ 
•    موسیقی کے شعبہ سے وابستہ اور دھنوں کی ترتیب پر دسترس رکھنے والےجوانوں کی بھرتی کے لئے اقدامات کوتیز کیاجائے۔ آئی جی سندھ 
•    یونیفارم اور آلات موسیقی کی تبدیلی کے حوالے شعبہ سے وابستہ افراد کی رائے لی جائے۔آئی جی سندھ
•    قبل ازیں آئی جی سندھ نے سندھ پولیس بینڈزکا معائنہ بھی کیا۔