Press Releases

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت حیدرآباد،میرپورخاص اور شہیدبےنظیرآباد ڈویژنز میں محرم الحرام کے دوران سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس

سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ڈی آئی جیز،حیدرآباد،شہید بینظیرآباد، میرپورخاص ،ایس ایس پیزسمیت شیعہ علماء/اکابرین نے ذریعہ ویڈیولنک جبکہ ڈی آئی جیزہیڈکواٹر،اسپیشل برانچ،اے آئی جیزایڈمن،آپریشنز اورلاجسٹک نے بالمشافہ شرکت کی۔

· اجلاس میں ڈی آئی جیز نے محرم الحرام سال 2025 کی سیکیورٹی حکمت عملی و لائحہ عمل کے حوالے سے اپنے اضلاع سے متعلق علیحدہ علیحدہ بریفنگ دی۔

· اجلاس میں شریک علماء/اکابرین نے محرم کے موقع پر پولیس سیکیورٹی انتظامات کو لائق ستائش و تعریف قرار دیتے ہوئے اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون اور سپورٹ کی یقین دہانی کرائی۔

· آپ لوگوں کا پولیس پر اعتماد اور بھروسہ لائق اعزاز و شرف ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن

· آپ کا تعاون اور اعتماد متقاضی ہیکہ سیکیورٹی امور و منصوبے میں آپ لوگ پولیس کے بازو بنیں۔غلام نبی میمن

· فول پروف سیکیورٹی کے لیئے اضافی نفری تمام اضلاع کے ڈسپوزل پر دیدی گئی ہے۔آئی جی سندھ

· سی پی اوکراچی میں مرکزی محرم آپریشن سیل بھی فعال ہوچکا ہے۔آئی جی سندھ

· پاک بھارت جنگ کے بعد تیسری قوت سوشل میڈیا پر متحرک ہوگئی ہے ہمیں نگاہ رکھنی ہوگی۔غلام نبی میمن

· عین ممکن ہیکہ سوشل میڈیا کے ذریعے انتشار، افراتفری یا فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوشش کی جائے۔آئی جی سندھ

· تمام اسٹیک ہولڈرز پولیس اور سائبر کرائم ایجنسی سے رابطہ رکھیں۔آئی جی سندھ

· تمام ڈویژنل پولیس افسران علماء،ذاکرین و اکابرین کو اندرون اوربیرون شہر پولیس کی سیکیورٹی فراہم کریں گے۔ آئی جی سندھ

· آپ سے گذارش ہیکہ اپنی نقل و حرکت کے لیئے قبل از وقت پولیس سے رابطہ کریں۔غلام نبی میمن

· لوڈ شیڈنگ کے باعث مرکزی جلوسوں اور مجالسوں میں گرمی کی شدت بدانتظامی اورکسی بھی ناخوشگوار واقعہ کا سبب کا باعث بن سکتی ہے۔آئی جی سندھ

· بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیئے واپڈا سے مسلسل رابطوں کو یقینی بنایا جائے۔غلام نبی میمن

· آپ لوگوں کے تعاون کے بغیر فول پروف سیکیورٹی ناممکن ہے۔آئی جی سندھ

· ان افسران کو شاباش ہے جنہوں نے ناصرف سیکیورٹی انتظامات ترتیب دیئے بلکہ محرم سے قبل ہی انتشار کا باعث بننے والے جھگڑوں اور تنازعات کو ختم کیا۔آئی جی سندھ

· محرم کی 10,9,8 ایام میں موبائل نیٹ ورک کی بندش کے باعث متبادل کمیونیکیشن پلان ترتیب دیا جائے۔غلام نبی میمن

· محرم الحرام کے دوران ہوٹلوں،مسافر خانوں اور قیام گاہوں میں ہوٹل آئی ایپ کےذریعے جرائم پیشہ عناصر اورمفرورومطلوب ملزمان کی چیکنگ کو یقینی بنایا جائے ۔ ۔آئی جی سندھ

· محرم الحرام کے دوران چیکنگ کے لیے قائم پولیس چیک پوسٹوں پر چاک و چوبند پولیس جوان تعینات کیے جائیں۔آئی جی سندھ

· پولیس ڈپلائمنٹس سے متعلق نفری کو سیکیورٹی فرائض کی بابت بریفنگ کے عمل کو لازمی بنایا جائے۔غلام نبی میمن