Press Releases

سندھ پولیس کی جانب سے افسران و جوانوں میں سرکاری رہائشی یونٹس کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد

ہولیس ہیڈکوارٹرز گارڈن ساؤتھ اور کلفٹن میں سندھ پولیس کے افسران و جوانوں میں تقریب تقسیم فلیٹس/الاٹمنٹس کا انعقاد کیا گیا۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

ایڈیشنل آئی جیز ، ڈی آئی جیز واہلکاروں میں فلیٹس الاٹمنٹ کے اجازت نامے تقسیم کیئے گئے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن و ایڈشنل آئی جی کراچی نے تقریب سے خطاب کیا۔

سندھ پولیس کے افسران و جوانوں کو رہائشی فلیٹ ملنے پرمبارکباد دیتاہوں۔ ایڈشنل آئی جی کراچی

کراچی میں سب سے زیادہ درخواتیں رہائشی مکان کی الاٹمنٹ کے لئے موصول ہوتی ہیں۔ ایڈشنل آئی جی کراچی

ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ جوانوں کو ان کی پوسٹمگ کے نزدیک رہائش دے سکیں۔ ایڈشنل آئی جی کراچی

کراچی میٹروپولیٹن شہر ہے جہاں رہائش ایک چیلنج ہے۔ ایڈشنل آئی جی کراچی

ہمارے کئی مختلف مقامات پر فلیٹس ابھی زیرتعمیر ہیں جو جلد مکمل کرلئے جائیں گے۔ ایڈشنل آئی جی کراچی

ان فلیٹس کی تعمیر میں سندھ حکومت کے تمام اداروں کی مدد پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن

سابقہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ پھر سید کلیم امام اور اسکے بعد مشتاق مہر کے دور میں اس پروجیکٹ کو باقاعدہ ایک شکل دی گئی۔ آئی جی سندھ

میں ان تمام سابقہ آئی جیز کا بھی مشکور ہوں کہ جنہوں نے اپنے تصورات کو حقیقت کا رنگ دینے میں بھرپور کردار ادا کیا۔آئی جی سندھ

ہاؤسنگ دراصل ایک سہولت ہی نہیں بلکہ ضرورت بھی ہے۔آئی جی سندھ

گھر کی سہولت اور دستیابی دراصل ذہنی اطمینان کا باعث ہوتی ہے۔آئی جی سندھ

یہ فلیٹس ایڈیشنل آئی جیز اور ڈی آئی جیز کو الاٹ کیئے جارہے ہیں۔آئی جی سندھ

ہماری افرادی قوت کا بڑا حصہ کانسٹیبلری ہے جو دور دراز کے علاقوں میں آباد ہیں۔آئی جی سندھ

ہمیں اسوقت اپنے پاس دستیاب اراضی کو استعمال کرنے اور ہاؤسنگ سہولیات کی فراہمی کی ضرورت ہے۔آئی جی سندھ

میں پھر یہ کہونگا کہ ہماری جملہ سہولیات کا دارومدار ہماری کارکردگی پر ہے۔آئی جی سندھ

ہیلتھ انشورنس پالیسی کی سہولت بھی آپ کی جرائم کے خلاف کارکردگی کی بدولت ہے۔آئی جی سندھ

کراچی میں جرائم کی کمی پر میں ایڈیشنل آئی جی کراچی کی کاوشوں کو سراہتا ہوں۔آئی جی سندھ

اسوقت کراچی میں کرائم ریٹ 50 فیصد تک کم ہوا ہے۔آئی جی سندھ

اندرون سندھ میں بھی جرائم کے خلاف جنگ میں پولیس کی کارکردگی کا گراف انتہائی بلند ہوا ہے۔آئی جی سندھ

پولیس نے جرائم کے خلاف جنگ میں قربانیاں دی ہیں ہمارے افسران و جوان شہید ہوئے ہیں۔آئی جی سندھ

حکومت کو اس بات کا بخوبی ادراک ہیکہ پولیس ایک کارکردگی بیسڈ ادارہ ہے۔ آئی جی سندھ

حکومت جتنا پولیس کی اسعداد کار بڑھائیگی انھیں سہولیات فراہم کریگی اس سے کئی گنا بڑھ کر پولیس کارکردگی دکھائیگی۔آئی جی سندھ

پولیس کے تمام یونٹس سیکیورٹی کے حوالے سے اچھا کام کررہے ہیں۔آئی جی سندھ

میری جانب سے ان تمام یونٹس کے ایڈیشنل آئی جیز،ڈی آئی جیز کو شاباش ہے۔آئی جی سندھ۔

ہمارا شعبہ آئی ٹی بھی بہت اچھا کام کررہا ہے۔آئی جی سندھ

ٹریکس سسٹم ل،ای ڈرائیونگ،ای چالان و دیگر ٹیکنیکل بیسڈ پولیسنگ سے ہمارا عوام کیساتھ انٹیریکشن کم ہوگا اتنی ہی بہتری آئیگی۔آئی جی سندھ

ہمیں تھانہ کلچر کو بھی ٹھیک کرنا ہوگا اور اسکے لیئے سب سے بڑا ہتھیار رائٹ پرسن فار دی رائٹ جاب ہے۔آئی جی سندھ

جب تک ایس ایچ او کا انتخاب بہترین افسر کے طور پر نہیں ہوگا تب تک ہمارا تھانہ کلچر تبدیل نہیں ہوگا۔آئی جی سندھ

رائٹ پرسن فار دی رائٹ جاب کے ٹول کو ہر ایڈیشنل آئی جی، ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کو انتہائی محتاط رہ کر استعمال کرنیکا کہتا ہوں۔آئی جی سندھ

ایک اچھے افسر کی پوسٹنگ کا اثر اسکے پورے علاقے کی حدود پر پڑتا ہے۔آئی جی سندھ

ہم نے چھوٹی چھوٹی کاوشیں تھانہ کلچرز کو تبدیل کرنے کے لیئے کی ہیں۔آئی جی سندھ

جن میں تھانوں کو براہ راست بجٹ دیا جانا سرفہرست ہے۔آئی جی سندھ

تھانوں کو بجٹ الاٹ کرنے پر میں حکومت سندھ کا مشکور ہوں۔آئی جی سندھ

گذشتہ سال 31 تھانوں کی بہترین تزئین و آرائش کا کام مکمل ہوا۔آئی جی سندھ

اس سال مذید 40 تھانہ جات کی تزئین و آرائش کی جائیگی۔آئی جی سندھ

یہ کاوشیں اگر ایک تسلسل کیساتھ جاری رہیں تو انفراسٹرکچرز کی بہتری کے ساتھ ساتھ مالیاتی مسائل بھی بہتر ہوجائیں گے۔ آئی جی سندھ

ہم چایتے ہیں کہ لوگ بلا خوف تھانے آئیں اور جب آئیں تو انھیں سہولیات کی دستیابی کا احساس بھی میسر آئے۔آئی جی سندھ

یہ سندھ پولیس کی فورس ہے جو بہادر بھی ہے اور قابل بھی جبکہ کارکردگی پر مکمل یقین رکھتی ہے۔آئی جی سندھ

گھر نہ ہونیکے باعث پولیس افسران اپنی تنخواہ کے پیش نظر سستا گھر کرائے پر لیتے ہیں۔آئی جی سندھ

ڈیوٹی پوائنٹ سے دوری وقت کا ضیاع اور گھر پہنچنے کی کاوشوں میں اضافہ کرتی ہے۔آئی جی سندھ

گارڈن ہیڈکوارٹرز میں گھر کے ملنے سے ان 40 افسران کو ریلیف ملا ہے۔آئی جی سندھ

قوی امید ہیکہ ہمارا ورکس اینڈ سروسز کا محکمہ بقیہ 28 فلیٹس کی تکمیل کو بھی جلد سے جلد ممکن بنائیگا۔آئی جی سندھ