Press Releases
Latest Press Releases
Helpline
15
آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور آئی جی نیشنل ہائے ویزاینڈموٹروے پولیس بی اے ناصر کی سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ہونیوالے مشترکہ اجلاس میں شرکت۔
دونوں اداروں کا صوبے کے موٹر ویز اور نیشنل ہائے ویز پر ایکسل لوڈر جم،فینسز پروٹیکشن، جرائم کی روک تھام، وہیکل فٹنس، ویٹ اسٹیشنز،باہمی تعاون، و دیگر امور پر مشترکہ حکمت عملی کی ترتیب پر اتفاق۔
اجلاس کے شرکاء کو ڈی آئی جی سندھ پولیس ہائی وے پیٹرول نے یونٹ کے قیام،اغراض و مقاصد اور موجودہ کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس کو ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے موٹر ویز اور ہائی ویز کے ذریعے شہر میں داخل ہونے والی ٹریفک اور حادثات سے متعلق آگاہ کیا۔
سندھ پولیس ہائی وے پیٹرول کا بنیادی مقصد موٹر ویز اور ہائی ویز پر جرائم کی روک تھام ہے۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن
آج کے اس اجلاس کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان تعاون کا فروغ اور ورکنگ ریلیشن کا قیام ہے۔ آئی جی سندھ
دونوں ادارے آج کے بعد سے اپنا ورکنگ گروپ تشکیل دے کر ہفتہ وار اور ماہانہ بنیاد پر اجلاس کے انعقاد کا آغاز کریں گے۔آئی جی سندھ
ایکسل لوڈر جم، وہیکل فٹنس،حادثات،جرائم و دیگر موضوعات میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرینگے۔ آئی جی سندھ
ایکسل لوڈرجم میں لینڈمارک تبدیلی آئی ہیں اور 2023 سے اس پر قانون نافذ کرنے والے تمام ادارے آن بورڈ ہیں۔آئی جی نیشنل ہائے ویزاینڈموٹروے پولیس بی اے ناصر
ہائی ویز اینڈ موٹر ویز قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کرنے والے گاڑی مالکان کی کمپنیز پر پابندی لگانے سے متعلق تمام ادارے متفق ہیں۔آئی جی نیشنل ہائے ویزاینڈموٹروے پولیس
وفاق نے تمام صوبوں کو گاڑیوں کی فٹنس چیک کرنے،فٹنس سرٹیفیکیٹس کو بہتر بنانے اور ڈیجیٹلائزڈ نظام کے قیام کے لیے تھرڈ پارٹی سےخدمات کی تجویز دی ہے۔ آئی جی نیشنل ہائے ویزاینڈموٹروے پولیس
گذشتہ دنوں ہونے والے احتجاج اور روڈ بلاک کے دوران سندھ پولیس اور موٹروے پولیس نے مل کر قابل ستائش اقدامات کیئے۔ آئی جی نیشنل ہائے ویزاینڈموٹروے پولیس
سید سعد علی
ترجمان
انسپیکٹر جنرل آف پولیس سندھ