Press Releases
Latest Press Releases
Helpline
15
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیرصدارت کراؤڈمنجمنٹ یونٹ کی استعداد کار اور کارکردگی میں مزید بہتری سے متعلق جائزہ اجلاس۔
سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آپرئشنز، ڈی آئی جیز ہیڈکواٹرز، اسٹبلشمنٹ، ٹریننگ، آرآرایف اور اے آئی جی آپریشنز نے شرکت کی۔
ڈی آئی جی آرآرایف نے اس موقع پر کراؤڈمنجمنٹ یونٹ کے قیام، اغراض ومقاصد، اہمیت، کارکردگی، تربیت، آلات کے استعمال اور پیشہ ورانہ امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
سندھ میں 2023 سے قبل احتجاجی مظاہرین ، ہنگامہ آرائی ، مشتعل مظاہرین اور ہجوم پر کنٹرول سے متعلق باقائدہ کوئی فورس موجود نہیں تھی۔ ڈی آئی جی آرآرایف
کراؤڈمنجمنٹ یونٹ کی افرادی قوت کو واٹرکینن، اینٹی رائٹ، موب کنٹرول اور حفاظتی آلات سے لیس کراچی میں دو، حیدرآباد اور سکھر میں ایک ایک مقام پر تعینات کیا گیا ہے۔ بریفنگ
کراؤڈمنجمنٹ یونٹ میں ریکروٹمنٹ اور نئے آلات کی پروکیورمنٹ کا عمل جاری ہے۔ بریفنگ
بھرتی اور نئے آلات کی دستیابی کے بعد چند ماہ میں کراؤڈمنجمنٹ یونٹ کی افرادی قوت اور استعداد میں خاطرخواہ اضافہ ہوجائے گا۔ بریفنگ
کراؤڈمنجمنٹ یونٹ شہروں میں اسٹریٹیجیکل لوکیشنز پر اپنی نفری کے قیام و اسٹیشن کے لئے مقامات کا تعین کررہی ہے۔ بریفنگ
کراؤڈمنجنٹ یونٹ کے آپریشنل اور نان آپریشنل سرگرمیوں کے تعین کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دی جائے۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن
ایڈشنل آئی جی آپریشنز کی سربراہی میں ڈی آئی جیز آرآر ایف اور ٹریننگ پر مشتمل کمیٹی سی ایم یو کے مختلف امور سے متعلقہ جامع ایس اوپی ترتیب دیں۔ آئی جی سندھ
امن و امان کی صورتحال میں کراؤڈمنجمنٹ یونٹ کی کمانڈ و ذمہ داری کاتعین، نقل وحرکت، قیام، نفری اور آلات کی حفاظت جیسے اقدامات سے متعلق اہم قوائدترتیب دیے جائیں۔ آئی جی سندھ
ضلعی ایس ایس پیز کے تعاون سے کراچی میں ریڈ زون جبکہ دیگر شہروں میں حساس مقامات کے نزدیک کراؤڈمنجمنٹ یونٹ کی دستیابی کو ممکن بنایا جائے۔
اہلکاروں کے بنیادی تربیتی کورس کے ساتھ کراؤڈمنجمنٹ یونٹ کا بنیادی کورس بھی شامل تربیت کیا جائے۔ آئی جی سندھ
کراؤڈمنجمنٹ یونٹ کی نفری کو روزانہ حرکت میں رکھیں، ذہنی و جسمانی صحت مند مشقیں کرواتیں رہے۔ آئی جی سندھ
آلات اور اُن کے استعمال سے متعلق امور کا کراؤڈمنجمنٹ یونٹ کو بخوبی ادراک ضروری ہے۔ غلام نبی میمن
مشتعل ہجوم اور پُرتشددماحول میں عوام کو کنٹرول کرنے کی حکمت عملی واضح ہونی چاہیے۔ آئی جی سندھ
ڈی آئی جی ٹریننگ کراؤڈمنجمنٹ یونٹ کے لئے بین الاقوامی معیار کے مطابق تربیتی کورس کے اقدامات کو یقینی بنائیں۔ آئی جی سندھ