Press Releases

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ذیر صدارت محکمہ پولیس سندھ میں بھرتیوں کے عمل کے دوران امیدواروں کو نوکری کا جھانسہ اور دھوکہ دینے والے عناصر کے خلاف موصول ہونیوالی شکایات اور اس تناظر میں فوری اور بروقت پولیس اقدامات سے متعلق اعلی سطح کا اجلاس کیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز،ڈی آئی جیز،اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی،کرائم اینڈ انوسٹی گیشن برانچ، ایڈمن کراچی، اسٹبلشمنٹ،سی آئی اے،ٹریفک کراچی نے بالمشافہ جبکہ ڈی آئی جیز،حیدرآباد،سکھر، لاڑکانہ،میرپورخاص اور ایس ایس پی شہید بینظیرآباد نے ذریعہ وڈیولنک شرکت کی


کراچی07,اگست 2024:-

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ذیر صدارت محکمہ پولیس سندھ میں بھرتیوں کے عمل کے دوران امیدواروں کو نوکری کا جھانسہ اور دھوکہ دینے والے عناصر کے خلاف موصول ہونیوالی شکایات اور اس تناظر میں فوری اور بروقت پولیس اقدامات سے متعلق اعلی سطح کا اجلاس کیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز،ڈی آئی جیز،اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی،کرائم اینڈ انوسٹی گیشن برانچ، ایڈمن کراچی، اسٹبلشمنٹ،سی آئی اے،ٹریفک کراچی نے بالمشافہ جبکہ ڈی آئی جیز،حیدرآباد،سکھر، لاڑکانہ،میرپورخاص اور ایس ایس پی شہید بینظیرآباد نے ذریعہ وڈیولنک شرکت کی۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس میں بھرتیوں کے عمل کے دوران معصوم امیدواران کو ملازمت کا جھانسہ دینے سے متعلق مختلف ذرائع سے شکایات نوٹس میں آئی ہیں جنکا انسداد اور امیدواران کو پریشانیوں سے بچانا وقت کا تقاضہ ہے

اجلاس کو بریفنگ میں ڈی آئی جی اسپیشل برانچ نے بتایا کہ بتایا کہ مختلف اضلاع سے بھرتیوں کے عمل میں امیدواروں کو ملازمت کا جھانسہ دینے والے تقریباً 90 افراد کی نشاندہی ہوئی ہے جنکے خلاف پولیس کاروائی کررہی ہے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ بھرتیوں کے عمل میں نوکری کا جھانسہ دینے والے عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اور ان سے کوئی رو رعایت نہ کی جائے جبکہ ایسے عناصر کے خلاف اسپیشل برانچ تحقیق اور معلومات کی بدولت مذید ٹھوس معلومات اکٹھا کرے جبکہ متعلقہ ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز بھی ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی کو یقینی بنائیں اور شہریوں کو پولیس میں ملازمت کا جھانسہ اور دھوکہ دینے میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے انھیں قانون کی گرفت میں لائیں۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس سندھ  میں اس بار ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ بھرتیاں ہونے جارہی ہیں اور صوبائی سطح پر مرحلہ وار تقریباً 25 ہزار آسامیوں پر مختلف شعبوں اور رینک پر بھرتیاں کی جائیں گی اور یہ بھرتیاں سندھ پولیس کے پاس دستیاب افرادی قوت کا 20 فیصد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ اور پولیس بھرتیوں کے عمل کو انتہائی شفاف، غیرجانبدار اور میرٹ پر کرنیکے لیئے انتہائی پرعزم ہے کسی کو بھی پولیس ریکروٹمنٹ کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے مذید کہا کہ پولیس میں بھرتی کے خواہش مند امیدواران تیاریوں کا آغاز کرلیں کیونکہ انھیں ایک سخت،محنت طلب اور طویل امتحانی مراحل سے گزرنا پڑیگا۔

 


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.