Press Releases

آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے کراچی کی مختلف صنعتی ایسوسی ایشنز کے صدور پر مشتمل 08 رکنی وفد کی ملاقات۔

کراچی10جون2024؛۔

آئی جی سندھ غلام  نبی میمن سے کراچی کی مختلف صنعتی ایسوسی ایشنز کے صدور پر مشتمل 08 رکنی وفد کی ملاقات۔

وفد کی سربراہی ایف بی ایریا صنعتی زونز کے صدر رضا حسین کررہے تھے۔

ملاقات میں ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس کے علاوہ زونل ڈی آئی جیز کراچی،ڈی آئی جیز،ہیڈکوارٹرز سندھ، ٹریفک کراچی،سی آئی اے اور آئی ٹی بھی موجود تھے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے گذشتہ دنوں قتل ہونیوالے صنعتکار آصف بلوانی قتل کیس کی تفتیش میں ہونیوالی ابتک کی پیش رفت سے اجلاس کو آگاہ کیا۔

قتل کی وجوہات کی جانچ کے لیئےتیکنیکی پہلوؤں سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔ڈی آئی جی ساؤتھ

ایف بی صنعتی ایریا سمیت،لانڈھی،بن قاسم، کورنگی کی صنعتی تنظیموں کے صدور نے ملاقات میں سیکیورٹی امور و پولیس اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

صنعتی ایسوسی ایشنز کے صدور میں کاٹی کے سید جوہر علی قندھاری،لاٹی کے سراج ثاقد،این کے صنعتی ایریا کے محمد کامران عربی،بن قاسم کے رشید جان،سائٹ سپرہائی وے کے شاہین الیاس سروانہ و دیگر شامل تھے۔

فوری طور پر کراچی کے تمام صنعتی زونز میں پولیس نفری میں اضافہ کیاجائے۔آئی جی سندھ کی ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ہدایت۔

آئی جی سندھ کی جانب سے شرکاء کو جنوری 2024 سے 07 جون تک کراچی میں امن وامان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

یکم جنوری سے 07 جون تک کراچی میں 628 پولیس مقابلوں میں 96 ملزمان ہلاک، 704 زخمی جبکہ 2569 گرفتار ہوئے۔غلام نبی میمن

موبائل فونز،گاڑیوں کے چھیننے اور چوری ہونیکے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔آئی جی سندھ

ڈکیتی مزاحمت پر قتل کے60 کیسز میں سے 53 کو حل کرکے 53 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔آئی جی سندھ

ڈکیتی مزاحمت پر زخمی کیئے جانیکے 161کیسز میں سے 104 کو حل کرکے 132 ملزمان گرفتار کیا گیا۔آئی جی سندھ

نشاندھی کیئے جانیوالے ہائی پروفائل 574 منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن میں 14 مئی 2024 سے 10 جون 2024 تک سندھ بھر سے 279 منشیات فروشوں کو جیل کسٹڈی میں گیا جبکہ منشیات مافیاز کے 05 بڑے گروہوں کو ختم  بھی کیا گیا۔آئی جی سندھ

کیسز کے عدم اندراج کا فائدہ ملزمان کو جبکہ نقصان جسٹس سسٹم کو پہنچتا ہے۔آئی جی سندھ

جرائم کی روک تھام کے لیئے شہروں کے داخلی و خارجی راستوں باالخصوص نادرن بائی پاس پر چہرہ شناس کیمرے نصب کردیئے گئے ہیں۔آئی جی سندھ

آئی جی سندھ نے اسٹریٹ کرائم کے خلاف مستقبل قریب میں کیئے جانیوالے اقدامات سے شرکاء کو آگاہ کیا۔

کراچی سیف سٹی پروجیکٹ کی تکمیل سے جرائم کی سرکوبی یقینی ہوجائیگی۔آئی جی سندھ

قتل اور منشیات جیسے مقدمات کے لیئے خصوصی عدالتوں کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔آئی جی سندھ

پولیس تھانوں کے انضمام اور بجٹ کی فراہمی سے پولیسنگ کو تقویت ملیگی۔آئی جی سندھ

کنٹریکٹ بیسز پر 400  پراسکیوٹرز کی تقرریاں شعبہ تفتیش کو تقویت دینگی۔غلام نبی میمن

منشیات کے عادی افراد اور قیدیوں کے لیئے بحالی منصوبہ بھی آئندہ اقدامات کا حصہ ہیں۔آئی جی سندھ  

ہماری پوری کوشش ہیکہ کراچی کو امن کا گہوارا بنائیں۔آئی جی سندھ

آپ لوگ اپنے گھروں اور کاروباری مقامات پر کیمرے نصب کریں۔غلام نبی میمن

کیمروں کا جرائم اور ملزمان کی سرکوبی میں اہم کردار ہے۔آئی جی سندھ

وفد کے شرکاء نے آئی جی سندھ کی جرائم کے خلاف جامع اور فول پروف حکمت عملی پر اطمینان کا اظہار کیا۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.