Press Releases
Latest Press Releases
Helpline
15
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ذیر صدارت صوبے میں منشیات مافیاز اور انکے گٹھ جوڑ کے خاتمے سے متعلق اہم جائزہ اجلاس
منشیات فروشوں کی فہرست میں پولیس کو مطلوب بیرون ملک مفرور ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیسز کا اندراج کرکے ریڈوارنٹ جاری کروائے جائیں۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر تعریف، غیرتسلی بخش اور ناقص کارکردگی پر تحریری طور سزادی جائے گی۔آئی جی سندھ
اسپیشل برانچ کی جانب سے مرتب کردہ منشیات فروشوں کی کیٹیگریز A,BاورC کی فہرستوں کے مطابق ضلعی پولیس متعلقہ شہروں بشمول تعلیمی اداروں کے اطراف میں منشیات مافیاز کے خلاف سخت کاروائیوں کو یقینی بنائے ۔آئی جی سندھ کی ہدایت
1. آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ذیر صدارت صوبے میں منشیات مافیاز اور انکے گٹھ جوڑ کے خاتمے سے متعلق اہم جائزہ اجلاس۔
2. اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی،ڈی آئی جیز،کرائم اینڈ انویسٹی گیشنز،ہیڈ کوارٹرز،اسپیشل برانچ،سی آئی اے، انویسٹی گیشنز کراچی،آئی ٹی،زونل ڈویژنل ڈی آئی جیز، ضلعی ایس ایس پیز سمیت ایس پیز انویسٹی گیشنز نے شرکت کی۔
3. اجلاس کے شرکاء کو ڈی آئی جی اسپیشل برانچ نے صوبے میں منشیات مافیازاور انکے گٹھ جوڑ میں ملوث ملزمان اور انکے خلاف پولیس ایکشن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جبکہ اے آئی جی آپریشنز نے منشیات کی فروخت میں ملوث ہلاک،گرفتار اور مفرور ملزمان سے متعلق آگاہ کیا۔
4. بیرون ملک مفرور ملزمان کے خاندان جو منشیات کی فروخت میں ملوث ہیں ان کے گرد بھی گھیرا تنگ کرنے کی ضرورت ہے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی
5. منشیات مافیاز کے خلاف کاروائیوں سے ماضی میں غیر معمولی فرق/نتائج دیکھنے میں آئے تھے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی
6. منشیات مافیاز کے خلاف پولیس کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے۔آئی جی سندھ
7. پولیس کاروائیوں کے نتائج اور منشیات مافیاز کے خلاف ایکشن عوامی اور ادارے کی سطح تک محسوس ہونا چاہیئے۔آئی جی سندھ
8. تمام ضلعی افسران آئندہ ہفتے ہونے والے اجلاس تک منشیات مافیاز،ان کے گٹھ جوڑ کے خلاف کاروائیوں اور سزاؤ ں سے متعلق اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔آئی جی سندھ
9. اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر تعریف، غیرتسلی بخش اور ناقص کارکردگی پر تحریری طور سزا دی جائے گی۔آئی جی سندھ
11. اسپیشل برانچ ، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز اور اے آئی جی آپریشنز،منشیات مافیاز کی فہرست میں پولیس اسٹیشنز کی حدود کو واضح کریں۔آئی جی سندھ
12. منشیات کے کیسز کی تفتیش کے لیئے تجربہ کار اور ماہر تفتیشی افسران تعینات کرکے ٹھوس شواہد پر مبنی کیس عدالت میں پیش کیئے جائیں۔آئی جی سندھ
13. منشیات فروشی کی فہرستوں میں شامل یا غیر شامل منشیات فروشوں کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس بنا کر ایف آئی اے کو ارسال کیا جائے۔آئی جی سندھ
14. عیدالاضحٰی کے موقع پر فول پروف سیکورٹی پر مشتمل کنٹی جنسی پلان تشکیل دیا جائے۔آئی جی سندھ
15. گذشتہ سال مویشیوں کی چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی اور تفتیش کرکے مویشیوں کی چوری کی واردتوں کو روکا جائے۔آئی جی سندھ