Press Releases

گذشتہ دنوں کراچی میں گاڑی چھین کر نوجوان کو قتل کر کے فرار ہونے والے 4 ڈاکوؤں کو کیفرکردار تک پہنچانے والے سندھ پولیس کے افسران و جوانوں کے اعزاز میں تقریب تقسیم اسناد کاانعقاد۔

محمد علی شاہ آڈیٹوریم،سینٹرل پولیس آفس کراچی، میں منعقدہ تقریب میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں ایڈیشنل آئی جیز،کراچی، ویلفیئراینڈفائنانس، ٹریننگ،آپریشن، انویسٹی گیشن سندھ، ڈی آئی جیز، ہیڈ کوارٹرز،ٹریننگ، ٹی اینڈ ٹی،آئی ٹی، ایسٹ،حیدرآباد،اے آئی جیز،کے علاوہ افسران و جوانوں نے شرکت کی۔

10 اکتوبر کو کراچی کے ضلع ایسٹ،تھانہ سچل کی حدود سے 4 مسلح ملزمان نوجوان عدنان مگسی سے گاڑی چھین کر اسے قتل کرکے فرار ہوگئے تھے۔

دوران تعاقب چاروں مسلح ملزمان کا ایم نائن موٹروے جامشورو کے قریب ایسٹ، حیدرآباد و جامشورو پولیس سے مقابلہ ہوا تھا۔

مقابلے کے نتیجے میں چاروں ملزمان موقع پر ہلاک جبکہ چھینی گئی گاڑیاں برآمد کرلی گئی تھیں۔

بروقت ریسپانس اور کامیاب کاروائی پر آئی جی سندھ کی جانب سے متعلقہ افسران و اہلکاروں کے لیئے کیش ایوارڈ اور اسناد کا اعلان کیا گیا تھا۔

تقریب سے ایڈیشنل آئی جی کراچی،ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایسٹ نے بھی خطاب کیا۔

اس آپریشن کی کامیابی آئی جی سندھ کا وژن ہے ۔ ڈی آئی جی حیدرآباد

جدیدٹیکنالوجی کی بدولت یہ کاروائی ممکن ہوئی۔ڈی آئی جی حیدرآباد

ہلاک گروہ کے کارندے عادی ملزمان اور مختلف وارداتوں میں ملوث تھے۔ڈی آئی جی حیدرآباد

یہ کاروائی معلومات کی بروقت منتقلی اور عمدہ کوآرڈینیشن کا نتیجہ تھی۔ڈی آئی جی ایسٹ

اس آپریشن میں جتنا کردار بہترین رابطے کا تھا اتنا ہی افسران و جوانوں کا رہا ہے جسکی بدولت یہ کامیابی حاصل ہوئی۔ ڈی آئی جی ایسٹ

جب کوئی پولیس کا اچھا کام ذرائع ابلاغ کی زینت بنتا ہے تو فخر محسوس ہوتا ہے۔ایڈشنل آئی جی کراچی

بے رحم ملزمان نے ایک گاڑی کی خاطرمعصوم نوجوان کی جان لے لی۔ ایڈشنل آئی جی کراچی

عوام وحکومت ہم سے جان و مال اور شہرکی حفاظت کی امید رکھتی ہے۔ ایڈشنل آئی جی کراچی

ملزمان کو کیفرکردارتک پہنچانا پولیس کے پیشہ ورانہ عزم و حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔ ایڈشنل آئی جی کراچی

اس واقعہ نے عوام میں پولیس پر اعتماد اور احساس تحفظ کو فروغ و تقویت دی ہے۔ ایڈشنل آئی جی کراچی

اس تقریب کیساتھ ہمیں اس جوان شہری کی شہادت کو نہیں بھولنا چاہیے۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن

دیرپا امن و امان کے قیام میں ہمارے جوانوں نے بہت قربانیاں دی ہیں۔ آئی جی سندھ

ماضی میں شہروں کے درمیان شاہراہیں غیرمحفوظ تصور کی جاتی تھی۔ آئی جی سندھ

وہی شاہرائیں اب رات کی اوقات میں بھی انتہائی محفوظ اور مصروف ہوتی ہیں۔ آئی جی سندھ

شہری رات کے وقت اطمینان سے سفر کرتے ہیں کیونکہ اس اطمینان میں ہمارے شہدوں کا خون شامل ہے۔ آئی جی سندھ

میں آپریشن میں حصہ لینے والے تمام افسران و جوانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آئی جی سندھ

یہ آپریشن سندھ پولیس کیلئے قابل فخر اقدام ہے۔ آئی جی سندھ

کراچی پولیس کا حیدرآباد وجامشورو پولیس کیساتھ بہترین تعاون رہا۔ آئی جی سندھ

پولیس کاروائی کی پزیرائی مجھے عام عوام سمیت مختلف حلقوں سے موصول ہوئی۔ غلام نبی میمن

معاشرے کے ہرطبقے نے سندھ پولیس کو سراہا،مجھے فون کرکے پولیس کی تعریف کی۔آئی جی سندھ

ہمیں اپنی پولسنگ کو آسان کرنا ہے اس کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے۔ آئی جی سندھ

سندھ پولیس کا شعبہ آئی ٹی بہترین کام کررہا ہے اور اس نے سندھ پولیس کے لئے کئی سافٹ ویئرز بنائے جس سے سندھ پولیس مستفید ہورہی ہے۔ آئی جی سندھ

اس آپریشن میں حصہ لینے والے افسران و جوانوں کو شاباش دیتا ہوں۔ آئی جی سندھ

مستقبل میں پولسنگ ٹیکنالوجی پرمبنی ہوگی۔ آئی جی سندھ

کراچی کے بعد سیف سٹی پروجیکٹ صوبے کے دیگرشہروں میں متعارف کروایا جائے گا۔ آئی جی سندھ

سیف سٹی کے آنے تک تمام ضلع افسران اپنے شہروں میں اسٹاک ہولڈرزکے تعاون سے اہم تنصیبات،شاہراہوں،بازاروں ومقامات پر کیمرے نصب کروائیں۔ آئی جی سندھ

تقریب میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ڈی آئی جیز حیدرآباد، ایسٹ کراچی، ایس ایس پیز حیدرآباد،ایسٹ، جامشورواور پولیس افسران و جوانوں کو تعریقی اسناد اور نقد انعام سے نوازا۔

سیدسعدعلی

ترجمان

انسپیکٹرجنرل آف پولیس سندھ