Press Releases

سندھ پولیس کی جانب سے ٹرک و ڈمپمرز مالکان کو اندورن 3 ماہ گاڑیوں میں کیمرے،ٹریکرز اور وہیلز کے گرد حفاظتی شیلڈز کی تنصیب کے احکامات۔۔۔

کراچی شہر میں ٹریفک مسائل کے مستقل او پائیدار حل سے متعلق سینٹرل پولیس آفس کراچی میں انتہائی اہم اجلاس۔

 

• آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ذیر صدارت اجلاس میں کمشنر کراچی سید حسن زیدی،ایڈشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو،صوبائی سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن،زونل ڈی آئی جیزکراچی،ڈی آئی جیز،ڈرائیونگ لائسنس، ٹریفک،ضلعی و ٹریفک ایس ایس پیز، سیکریٹریز،پی ٹی اے، آرٹی اے،سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

• اجلاس کے شرکاء کو ڈی آئی جی ٹریفک نے کراچی کی شاہراہوں پر درپیش ٹریفک کے مسائل،حادثات اور ان کی وجوہات،کل وقتی و جز وقتی اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

• گذشتہ چند ماہ کے دوران کراچی بالخصوص ضلع ملیر اور ویسٹ میں ٹریفک حادثات میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ڈی آئی جی ٹریفک بریفنگ 

• ٹریفک حادثات کی بنیادی وجوہات میں غیر تربیت یافتہ ڈرائیورز کا گاڑی چلانا،گاڑیوں اور سڑکوں کی خستہ حالی،ڈرائیورز کی ذہنی اور جسمانی صحت،ٹریفک لائٹ سگنلز اور دیگر انفرااسٹکچر کی عدم دستیابی اور چالان ٹکٹس کے اجراء کا روایتی نظام ہے ۔بریفنگ 

• ڈرائیونگ کی تربیت/کورس کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنے جبکہ سرکاری اور نجی سطح پر مستند ڈرائیونگ اسکولز کی اشد ضرورت ہے۔بریفنگ 

• مہلک اور جان لیوا ٹریفک حادثات میں ہیوی اور لائٹ وہیکلز دونوں برابر کے ذمہ دار ہیں۔کمشنر کراچی سید حسن نقوی

• ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے ہمیں مل کر فوری طور پر قابل عمل اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔کمشنر کراچی

• محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے کمرشل وہیکل کی فٹنس انسپیکشن کا آغاز ہوچکا ہے۔سیکریٹری ٹرانسپورٹ سندھ اسد ضامن 

• صوبے میں 2 فٹنس سینٹرز قائم کردیئے ہیں جبکہ مذید 6 بھی آئندہ چند ماہ میں فعال کردیئے جائیں گے۔ سیکریٹری ٹرانسپورٹ

• ڈرائیونگ لائسنس بالخصوص کمرشل وہیکل لائسنس کا حصول مستند ڈرائیونگ اسکول سرٹیفیکیشن سے مشروط کیا جانا لازمی بنایا جائے۔سیکریٹری ٹرانسپورٹ تجویز

• ہمیں فوری طور پر ہیوی وہیکلز میں ٹریکرز اور کیمروں کی تنصیب کے لیے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مل کر حکمت عملی ترتیب دینے کی ضرورت ہے ۔ایڈشنل آئی جی کراچی 

• ڈرائیورز ٹریننگ اسکول وقت کی اہم ضرورت ہے،ہمیں فوری طور پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت اسکول قائم کرنے ہونگے۔ایڈیشنل آئی جی 

• ٹرک و ڈمپمرز مالکان سے اندرون 3 ماہ گاڑیوں میں اوور اسپیڈنگ پر چیک رکھنے کے لیئے کیمرے، ٹریکرز اور وہیلز/پہیوں کے گرد حفاظتی شیلڈز نصب کروائی جائیں۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ہدایت 

• کیمرے،ٹریکرز اور احتیاتی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے عوامی سطح پر ٹرک ڈرائیورز و مالکان کو آگاہ کیاجائے۔آئی جی سندھ 

• ڈرائیورز کے رویوں/برتاؤ کی تشخیص کے لیئے ڈیش بورڈ،کیبن کیمراز اور پچھلے/ٹیلز کیمراز کی تنصیب لازمی بنائی جائے۔آئی جی سندھ 

• ٹریفک انجینئرنگ بیورو شاہراہوں پر ہیوی ٹریفک کی حد رفتار کا ناصرف تعین کرے بلکہ شاہراہوں کے اطراف میں آویزاں بھی کرے۔آئی جی سندھ 

• ٹریفک انجنئرنگ بیورو کو ٹریفک اتھارٹی بنانے سے متعلق تجویز سندھ حکومت کو ارسال کی جائے۔آئی جی سندھ 

• ڈرائیورز کے ڈوپ/فٹیگ ٹیسٹ،چالان کی عدم ادائیگی پر جرمانہ کی رقم دگنی کرنے، مقررہ وزن کی خلاف ورزی،موٹر سائیکل نمبر پلیٹس ڈیزائن اور دیگر ضروری اقدامات کے لیے سندھ حکومت کو سفارشات ارسال کی جائیں۔آئی جی سندھ 

• وزیر اعلی سندھ کی جانب سے کراچی کی 6 شاہراہوں کو ماڈل بنانے کی ہدایت پر فوری حکمت عملی ترتیب دی جائے۔آئی جی سندھ

• محکمہ پولیس، ایکسائز،ٹرانسپورٹ، ٹریفک پولیس اور دیگر ادارے ٹریفک مسائل کے حوالے سے ڈیجیٹلی انٹیگریٹ کیے جائیں۔آئی جی سندھ