Press Releases

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ذیر صدارت ڈی آئی جی لاڑکانہ آفس میں ہونیوالے اجلاس میں 12 ربیع الاول کے موقع پر منعقدہ تقاریب،محافل اور جلوسوں کی سیکیورٹی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مذید ضروری ہدایات دی گئیں، اجلاس میں ڈی آئی جی لاڑکانہ،متعلقہ ایس ایس پیز اور سنی علماء کرام نے بالمشافہ جبکہ ایڈیشنل آئی جیز کراچی،اسپیشل برانچ، آپریشنز،ڈی آئی جیز ہیڈکواٹرز،اسپیشل برانچ،زونل وڈویژنل ڈی آئی جیز اور ضلعی ایس ایس ہیز اور سنی علماء و اکابرین نے ذریعہ وڈیولنک شرکت کی

اجلاس میں ایڈہشنل آئی جی کراچی،زونل وڈوزیژنل ڈی آئی جیز نے امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت بارہ ربیع الاول کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس موقع پر اجلاس میں شریک علمائے اکرام،منتظمین اور اکابرین نے سیکیورٹی اقدامات پر سندھ پولیس و قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کا شکریہ ادا کیا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے اجلاس کو بتایا کہ بارہ ربیع الاول کے حوالے سے کراچی پولیس آفس سمیت تمام ڈویژنل و ضلعی پولیس دفاتر سیکیورٹی کے تمام تر ضروری اقدامات کی تفصیلات اور لائحہ عمل پر مشتمل اجلاس کا انعقاد کرچکے ہیں جبکہ تمام افسران خصوصی ہدایت کے تحت علماء و منتظمین سے رابطوں میں ہیں۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ سینٹرل پولیس آفس کی جانب سے کراچی سمیت دیگر اضلاع کے ڈسپوزل پر اضافی نفری دیدی گئی ہے۔علاوہ اذیں تمام افسران علماء و منتظمین سے مسلسل روابطوں کو بھی یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ربیع الاول کے جلوسوں کی سیکیورٹی و مانیٹرنگ کے حوالے سے سینٹرل پولیس آفس میں مرکزی آپریشن روم کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے اور یہ آپریشن روم پولیس کے مختلف یونٹس اور دیگر سرکاری اداروں سے مسلسل رابطے میں رہیگا۔

آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ تمام جلوسوں سمیت مرکزی اجتماع گاہ پر مؤثر نگرانی و بروقت ایکشن کو یقینی بناتے ہوئے جلوس کے روٹس پر حصار حکمت عملی پر مشتمل سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایا جائے جبکہ بارہ ربیع الاول اور چپ تعزیئے کے جلوسوں کی گذرگاہوں کے متبادل روٹس کی تشہیر اور عوام کی آگاہی کے لیئے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ بارہ ربیع الاول کے سیکیورٹی انتظامات ہر سطح پر انتہائی ٹھوس اور مربوط بنائے جائیں،علاوہ اذیں بارہ ربیع الاول کے موقع پر تمام علمائے اکرام کو بین المسالک و فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے ہر سطح پر تعاون و اپنا انفرادی و اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا جبکہ امن و امان کے استحکام میں بحیثیت مجموعی ہمارا ایک ٹیم بننا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام سے التماس ہیکہ کسی بھی مقام پر مشکوک سرگرمی،مشتبہ افراد، لاوارث گاڑی،بیگ،بریف کیس یا کوئی تھیلا وغیرہ دکھائی دینے پر فوری اطلاع پولیس 15 پر دیں۔بعداذاں آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ڈی آئی جی آفس لاڑکانہ میں لاڑکانہ ڈویژن کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے علماء و اکابرین سے تفصیلی ملاقات کی۔اس موقع پر ڈی آئی جی لاڑکانہ و متعلقہ اضلاع کے ایس ایس پیز ودیگرپولیس افسران بھی موجود تھے۔

آئی جی سندھ نے افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے قوی امید ہے کہ ماضی طرح اس ربیع الاول کو بھی آپ تمام ملکر محفوظ اور پُرامن بنائیں گے۔انہوں نے اجلاس میں شریک علمائے اکرام و اکابرین سے کہا کہ سندھ پولیس پر آپ لوگوں کا بھروسہ اور اعتماد کا باعث فخر و اطمینان ہے۔وفدکی جانب سے بھی بحیثیت مجموعی سندھ پولیس کیساتھ مکمل تعاون اور سپورٹ کی یقین دہانی کرائی گئی۔اجلاس کے اختتام پر وفد کے شرکاء نے ملک وقوم کی ترقی خوشحالی اور سالمیت کے لیئے مشترکہ طور پر دعا کی۔