Press Releases
Latest Press Releases
Helpline
15
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ذیر صدارت صوبے میں امن و امان اور سیکیورٹی کے جملہ اقدامات سے متعلق اجلاس۔
سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز،کراچی، اسپیشل برانچ و اسٹبلشمنٹ،ڈی آئی جیز،اسٹبلشمنٹ،
· ہیڈکوارٹرز اور اے آئی جیز،ایڈمن،آپریشنز نے بالمشافہ جبکہ زونل، ڈویژنل ڈی آئی جیز، ضلعی ایس ایس پیز اور ایس پیز انویسٹی گیشنز نے ذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔
· حکومت پاکستان و سندھ حکومت کی جانب سے "معرکہ حق" کو بھرپور انداز میں منانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
· اس دوران ضلع اور صوبائی سطح پر سرکاری اور غیر سرکاری تقاریب کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے۔آئی جی سندھ
· معرکہ حق کے دوران دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے پر اپنی افواج اور قوم کو بھرپور خراج تحسین و ستائش پیش کیا جائے گا۔آئی جی سندھ
· ماہ اگست کے دوران ہر ضلع میں یوم شہداء پولیس،معرکہ حق اور یوم آزادی کی سرکاری تقاریب کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔آئی جی سندھ
· تمام افسران متعلقہ اضلاع میں سیکیورٹی کے بھرپور انتظامات کریں۔آئی جی سندھ
· اسپیشل برانچ،سی ٹی ڈی اور دیگر اداروں کے اشتراک سے کومبنگ آپریشنز اورآئی بی اوز ایکشن کریں۔آئی جی سندھ
· ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز متعلقہ اضلاع کا سیکیورٹی آڈٹ یقینی بنائیں۔آئی جی سندھ
· کومبنگ اور انٹیلی جینس بیسڈ آپریشنز (IBOs) میں خفیہ معلومات پر فوکس رکھا جائے۔غلام نبی میمن
· اپنی پولیس نفری کو تقریبات اور سیکورٹی کے حوالے سے بریفنگ دیں ۔آئی جی سندھ
· امن و امان کے حالات اور مضبوط سیکیورٹی اقدامات کے لیئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔آئی جی سندھ