Press Releases

آئی جی سندھ/امن و امان/ٹیکنالوجی/اقدامات/جائزہ/اجلاس۔۔۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ذیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ ایک اجلاس میں صوبے میں قیام امن اور جرائم کی روک تھام کے حوالے سے پولیس کے مجموعی امور و اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مذید ضروری ہدایات دی گئیں اس موقع پر  دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 میں رکھے جانے والے جدید آلات کی خصوصیات اور استعمال پر افسران سے رائے بھی طلب کی گئی دوران اجلاس افسران کی جانب سے جدید ڈرونز،اینٹی ڈرونز،نائٹ ویژن کیمرے،بم پروف ڈیوائسز،روبوٹک اسکینرز و دیگر آلات کی ضرورت،انکی اہمیت اور افادیت کا احاطہ کرتے ہوئے  اورخریداری کی تجویز پیش کی۔

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز،سی ٹی ڈی، ویلفیئر اینڈ ورکس، آپریشنز،کراچی،ڈی آئی جیز،ٹی اینڈ ٹی،ہیڈ کوارٹرز،آئی ٹی، اسپیشل برانچ،ایس پی یو،سی آئی اے زونل اور ڈویژنل ڈی آئی جیز اور ضلعی ایس ایس پیز نے شرکت کی۔

ایڈیشنل آئی جیز،سی ٹی ڈی،کراچی اور ڈی آئی جیز،اسپیشل برانچ،فائنانس،آئی ٹی اور سی آئی اے کی جانب سے دی جانیوالی علیحدہ علیحدہ بریفنگ میں بتایا گیا کہ دفاعی نمائش کے دوران سندھ پولیس کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے جدیدآلات کی فہرست مرتب کی گئی ہے تاہم آلات کی خصوصیات اور عملی تجربہ دیکھنے کے بعد ہی خریداری سے متعلق اقدامات کیئےجائیں گے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ شعبہ بی ڈی ایس کے پاس جدید آلات اور تجربہ کار افرادی قوت دستیاب ہےعلاوہ اذیں نمائش میں رکھے گئے دھماکہ خیز مواد کی جانچ کے لیئے روبوٹک اسکینرز اور آلات شعبہ بی ڈی ایس کے جملہ اومور و اقدامات کو مذید تقویت دیں گے۔مذید برآں اجلاس کو بتایا گیا کہ شعبہ بی ڈی ایس میں جلد ہی 100 سے زائد نئے اہلکاروں کو بھی شامل کیا جائیگا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ سندھ پولیس کا شعبہ بی ڈی ایس قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں سے زیادہ تجربے کا حامل ہے تاہم اس شعبے کو مذید تقویت اور بین الاقوامی طرز کی بہترین اور معیاری تربیت کی ضرورت ہے۔

آئی جی سندھ نے اجلاس کو ہدایات دیں کہ دفاعی نمائش میں رکھے گئے جدید اور ماڈرن تیکنیکس سے آراستہ  آلات کی فہرست کو باہم مشاورت ترتیب دیا جائے جبکہ ان آلات کی خصوصیات،کارکردگی اور خریداری کے حوالے سے متعلقہ ادارے سے جلد رابطہ بھی کیا جائے۔انکا کہنا تھا کہ کچہ کے علاقوں میں جرائم کے خاتمے اور شہروں میں امن و امان کے قیام کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید آلات کی خریداری سے متعلق جامع سفارشات مرتب کرکے برائے ملاحظہ و مذید ضروری اقدامات ارسال کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ جائے حادثہ کا تحفظ متعلقہ ضلعی پولیس اور شواہد کا تحفظ کرائم سین یونٹ کی ذمہ داری ہے جبکہ جائے حادثہ پر مذید حادثات کی روک تھام کی حکمت عملی سے نمٹنے کے لیئے ضروری ہیکہ پولیس نفری کو ان اقدامات کے حوالے سے باقاعدہ آگاہ کیا جائے۔  
علاوہ اذیں شعبہ بی ڈی ایس کے اہلکاروں کی تربیت کے لیے بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات کے لیئے بھی ہر ممکن اقدامات کرتے ہوئے اس ضمن میں ملکی و غیر ملکی تربیتی و قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تربیت کے حوالے سے رابطہ بھی کیا جائے۔

انہوں نے ہدایات دیں کہ تمام متعلقہ ایس ایس پیز ہوٹلوں،مسافر خانوں اور عارضی قیام گاہوں میں ہوٹل آئی کے استعمال کو ناصرف یقینی بنائیں بلکہ ہوٹل آئی سوفٹ وئیر میں ہر مسافر کے اندراج کو یقینی بنانے کے لیے ہوٹل مالکان کو بھی پابند کیا جائے۔
جبکہ غیر قانونی عارضی قیام گاہوں کے خلاف متعلقہ محکمہ کو قانونی کاروائی کرنے سے متعلق آگاہ کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام ایس ایس پیز مفرور و اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے جاری ایکشن میں مذید تیزی لائیں جبکہ ای وی ایس،ہوٹل آئی،تلاش ایپ، اور دیگر ایپلیکیشنز میں ملزمان کے شناختی کارڈز کے اندراج کو بھی یقینی بنائیں۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.