Press Releases

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ ایک اجلاس میں پولیس وہیکلز میں ٹریکرز کی تنصیب اور فیول اکنامی اقدامات سے متعلق جملہ امور و اقدامات کا جائزہ

کراچی09جولائی2024: -

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ ایک اجلاس میں پولیس وہیکلز میں ٹریکرز کی تنصیب اور فیول اکنامی اقدامات سے متعلق جملہ امور و اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور مذید ضروری ہدایات دی گئیں۔

اجلاس میں ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی، ہیڈکوارٹرز سندھ سمیت اے آئی جی ایم ٹی،پروجیکٹ ڈائریکٹر آئی ٹی اور نجی ٹریکر کمپنی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی نے پولیس وہیکلز میں نصب ٹریکرز،انکی اہمیت،افادیت اور فیول کی بچت سے متعلق تفصیلات سے اجلاس کوآگاہ کیا۔

آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ تمام ضلعی ایس ایس پیز اور پولیس یونٹس ہر متعلقہ گاڑیوں کی انسپیکشن کو ہر ماہ یقینی بنائیں گے جبکہ

خستہ حال،خراب حالت والی/ کھڑی گاڑیوں کی اوورہالنگ/ مرمت کو یقینی بناکر تصاویری رپورٹ بھی ہر ماہ ارسال کرینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس وہیکلز کے حادثے کی صورت میں باقاعدہ انکوائری کی جائیگی،صوبائی سطح پر ہونیوالی ایسی تمام  انکوائریز کے لیئے ماہر اور تجربہ کار افسران کی فہرست ترتیب دیکر برائے ملاحظہ ارسال کی جائے۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.