Press Releases
Latest Press Releases
Helpline
15
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ذیر صدارت صوبے میں اغواء برائے تاوان،قتل کےکیسز میں مفرور و مطلوب ملزمان کی گرفتاری، اور بھتہ خوری کے کیسز میں اب تک کی پیش رفت اور پولیس کارکردگی کے حوالے سے متعلق اجلاس۔
سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ڈی آئی جیز،ہیڈکواٹرز، اسٹبلشمنٹ،سی آئی اے،اسپیشل برانچ اور نمائندہ سی پی ایل سی نے بالمشافہ جبکہ زونل،ڈویژنل ڈی آئی جیز اور ضلعی ایس ایس پیز اور ایس پی انویسٹی گیشنز نے ذریعہ وڈیولنک شرکت کی۔
اجلاس کے شرکاء کو ڈی آئی جی سی آئی اے نے کراچی،جبکہ ڈویژنل ڈی آئی جیز نے متعلقہ اضلاع میں اغواء برائے تاوان کے کیسز سے متعلق علیحدہ علیحدہ بریفنگ دی۔
کراچی میں جبراً اغواء کے واقعات تقریباً ختم ہوچکے ہے۔ ڈی آئی جی سی آئی اے
کراچی میں "ہنی ٹریپ"کے زریعے تاوان طلبی کے صرف تین کیسز ذیرتفتیش ہیں۔ بریفنگ
مغویان کی صحیح سلامت بازیابی کے سلسلے میں ایس پی اے وی سی سی بذات خود کچہ کے علاقے میں موجود ہیں۔ بریفنگ
ہنی ٹریپ سے تحفظ کے لئے مسافرگاڑیوں، بس ٹرمینلز/اڈوں اور دیگر پبلک مقامات پر باقاعدہ اعلانات و آگاہی کے اقدامات جاری ہیں۔ بریفنگ
کراچی میں اغواء برائے تاوان کا کوئی بھی گروہ موجود نہیں ہے۔ بریفنگ
کراچی کے کچھ اضلاع سے بھتہ خوری کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔برینفگ
زیادہ تر شکایات پیسوں کی لین دین اور چند شکایات ایک مخصوص بھتہ خور گروہ سے متعلق ہیں۔ بریفنگ
اس بھتہ خور گروہ کے جلد قلع قمع کے لیے حکمت عملی ترتیب دی جاچکی ہے۔ بریفنگ
کچہ ایریاز میں جو چند ہنی ٹریپ یا اغواء کے کیسز ہیں انھیں زیرو کردیا جائے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
سکھرولاڑکانہ ڈویژنز کی پولیس مشترکہ حکمت عملی کے تحت ہنی ٹریپ /اغواء کار گروہ کے گرد گھیرا تنگ کریں۔آئی جی سندھ
ٹیکنالوجی کو استعمال کریں،کچہ کے راستوں پر پکٹنگ کے ذریعے بیرون شہر سے آنے والوں کی روک تھام کو یقینی بنائیں۔ آئی جی سندھ
سندھ حکومت صوبے بالخصوص کچہ کے علاقوں میں دائمی امن کی لیے کوشاں ہے۔ آئی جی سندھ
ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اندرون سندھ میں بھتہ خورگروہوں کے خلاف شعبہ انسداد دہشت گردی کومتحرک کریں۔آئی جی سندھ
ہنی ٹریپ اغواء برائے تاوان کا موثر ذریعہ بن گیا ہے جسکا مؤثر سدباب ضروری ہے۔ آئی جی سندھ
گزشتہ اجلاس سے لے کر اب تک قتل کے کیسز میں مطلوب و مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے کی جانے والی کوششیں بہتر ہیں۔ آئی جی سندھ
تمام ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز پولیس اسٹیشنز کی مفرور و مطلوب ملزمان کی گرفتاریوں سے متعلق ہفتہ وار ٹاسکنگ یقینی بنائیں۔ آئی جی سندھ
بھتہ خوری، موٹر سائیکل اور کار چوری سمیت دیگر سنگین جرائم کی ایف آئی آر درج کی جائیں۔ آئی جی سندھ
جرائم کی اکثر وارداتوں میں مفرور و مطلوب ملزمان ملوث پائے جاتے ہیں۔ آئی جی سندھ
ایسے جرائم کی وجہ سے پولیس تنقید کی زد میں آتی ہے۔ آئی جی سندھ
آپ تنقید سے نا گھبرائیں،جرائم کو رپورٹ کریں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کریں۔ آئی جی سندھ