Press Releases
Latest Press Releases
Helpline
15
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی کراچی پولیس کی جانب سے افسروں و جوانوں کے اعزازمیں منعقدہ شاندارعشائیے"بڑاکھانا" میں شرکت۔
گارڈن ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ پروقار و رنگارنگ تقریب میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور ان کی خدمات کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔
آئی جی سندھ کی آمد پر میزبان ایڈیشنل آئی جی کراچی،ڈی آئی جی سیکورٹی اینڈایمرجنسی سروسزڈویژنز،ٹریفک کراچی نے والہانہ استقبال کیا۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو پولیس کے چاک وچوبنددستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
آئی جی سندھ نے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔
تقریب میں ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز اور دیگر افسران کی بھرپور شرکت۔
آج کی تقریب کا مقصد پولیس افسران و جوانوں کے ساتھ آئی جی سندھ کی خدمات کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔ایڈشنل آئی جی کراچی
غلام نبی میمن کے کارنامے محکمہ کبھی فراموش نہیں کرے گا۔ایڈیشنل آئی جی کراچی
اپنے پورے کریئرمیں بہت متحرک رہے اور اصلاحات متعارف کروائیں۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی
اپنے وژن،موثرحکمت عملی اور انتھک محنت سے کہی منصوبوں کو پایا تکمیل تک پہنچایا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی
مستقبل ٹیکنالوجی کا اور پولیس ٹیکنالوجی کے بغیرآگے نہیں بڑھ سکتی۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی
آئی جی سندھ نے پولیس میں ڈیجیٹلائزیشن سے نئی راہیں متعارف کروائی۔ ایڈشنل آئی جی کراچی
ایس-4،ڈرائیونگ لائسنس، کرائم سین یونٹ،ٹریکس متعارف کرائے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی
سندھ پولیس کا سب سے بڑا مسئلہ ہیلتھ کارڈ آپ ہی نے حل کیا۔ایڈیشنل آئی جی کراچی
کراچی اور کچہ کے علاقوں میں جرائم میں واضح کمی،منشیات مافیازکی بیخ کنی آئی جی سندھ کی شاندارپالیسیزکا حصہ ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی
محکمہ پولیس میں شفافیت کی وجہ ڈیجیٹلائزیشن اور احتسابی عمل تھا۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی
آپ کے کارہائے نمایاں پر طویل ڈاکیومنٹری درکار ہے۔ ڈی آئی جی سیکورٹی اینڈایمرجنسی سروسز ڈویژن
آپ نے ہمیشہ ماتحت افسران کو سپورٹ کیا اور صلہ رحمی کو فروغ دیا۔ ڈی آئی جی سیکورٹی اینڈایمرجنسی سروسز ڈویژن
آئی جی سندھ کے فلاحی اقدامات تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں۔ ڈی آئی جی سیکورٹی اینڈایمرجنسی سروسز ڈویژن
سندھ پولیس ہی نہیں، سندھ کے عوام بھی آپ کے احسان مند ہیں۔ڈی آئی جی سیکیورٹی
تقریب میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی تعلیمی،پیشہ ورانہ خدمات اور کارہائے نمایا پر مبنی تفصیلی دستاویزی فلم بھی نشرکی گئی۔
اے ایس آئی افتخار سواتی نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی خدمات پر انہیں اپنی شاعری سے خراج عقیدت پیش کیا۔
خاتون پولیس اہلکار کنول عدنان نے اپنے فنِ خطابت سے بھرپور اندازمیں آئی جی سندھ کو خراج تحسین پیش کیا۔
تقریب میں کراچی سے تعلق رکھنے والے پولیس کانسٹیبل عدیل شیخ نے موسیقی کی دھن پر گیت جبکہ ہیڈ کانسٹیبل حیدر علی نے اسٹینڈاپ کامیڈی کے ذریعے سامعین کومحظوظ کیا۔
تقریب میں طنز و مزاح سے بھرپور ڈرامہ پیش کیا گیا جس میں پولیس اہلکاروں نے اپنے فنِ طنزومزاح سے شرکای کو خوب لطف اندوزکیا۔
ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔
آئی جی سندھ سے میرا رشتہ سروس سے بھی پرانا ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی
سندھ میں میری پہلی پوسٹنگ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی سفارش پر کی گئی۔ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی
ان کا مجھ پراعتماد اور بھروسا آج بھی قائم ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی
آئی جی سندھ کا سروس کیریئر 35 سالہ شاندار خدمات پر مشتمل ہے۔ ایس ایس پی سنٹرل
آپ نے سندھ پولیس میں ترقی اور کارکردگی کا خاموش انقلاب برپا کیا، ایس ایس پی سنٹرل
آپ نے اپنے دور میں پولیس میں شفافیت قائم کی اور فورس کو حقیقی ڈسپلن آرگنائزیشن بنایا۔ ایس ایس پی سنٹرل
: آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا تقریب سے خطاب۔
اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے یہ عزت بخشی۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن
کراچی پولیس کی جانب سے منعقدہ تقریب اور تعریفی کلمات پر سب کا شکر گزار ہوں۔ غلام نبی میمن
کراچی سمیت صوبے بھر میں امن آپ سب کی محنت کا نتیجہ ہے۔ آئی جی سندھ
آج اگر سندھ پولیس کامیاب ہے تو میں بھی کامیاب ہوں۔ آئی جی سندھ
ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ہماراکام انصاف سے جڑاہوا ہے۔ آئی جی سندھ
ایسے فیصلے بھی زیربحث ہیں جو بظاہرلگتے تھے کہ کسی انفرادی افسرکے خلاف تھے۔ آئی جی سندھ
کیا ہمیں ذہنی سکون مل سکتا ہے کہ اگر ہمارے علاقے میں منشیات فروشی ہورہی ہو۔ آۂی جی سندھ
ہم وہ محکمہ ہیں جہاں سے انصاف شروع ہوتا ہے۔ آئی جی سندھ
اخلاق، مذہب اور قانون کے خلاف سرگرمیاں ذہنی سکون نہیں دی سکتی۔ آئی جی سندھ
کچھ مشکل فیصلے کیئے جو پولیس کیلیئے مفید ثابت ہوئے۔ آئی جی سندھ
غلط کام پر سزا اور اچھے کام پر ریوارڈ سے ہی ڈسپلن قائم ہوتا ہے۔آئی جی سندھ
صوبے کے 2576 شہداء میں 1072 کا تعلق کراچی سے ہے۔ آئی جی سندھ
شہداء کے خون کی بدولت آج امن قائم ہے۔ آئی جی سندھ
کرائم ریٹ میں واضح کمی پر ایڈیشنل آئی جی کراچی کو شاباش ہے۔ آئی جی سندھ
سندھ پولیس کی محنت پر سب کو شاباش دیتا ہوں۔ آئی جی سندھ
امید ہے سندھ پولیس اسی جذبے سے کام جاری رکھے گی۔ آئی جی سندھ
ایس ایس یو کراچی پولیس کا چہرا ہے۔ جو عالمی معیار کےمطابق پولسنگ کرتا ہے۔ آئی جی سندھ
اے وی ایل سی، اے وی سی سی اور سی ٹی ڈی نے بہترین کارکردگی دکھائی۔ آئی جی سندھ
شاہراہوں، ہوٹلوں اور مارکیٹوں میں رش کراچی میں امن کی علامت ہے۔آئی جی سندھ
کمیونٹی پولیسنگ کے لیئے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اہم قدم ہے۔ آئی جی سندھ
حکومت سندھ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔آئی جی سندھ
موجودہ ٹریفک نظام سے ٹریفک پولیس کی عزت میں مزید اضافہ ہوا۔ آئی جی سندھ
حکومت سندھ نے ہمارے تمام پروپوزلز منظور کیئے۔ آئی جی سندھ
ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی ٹریفک اور سیکیورٹی نے آئی جی سندھ کو یادگاری شیلڈز اور تصویری البم/پینٹنگ پیش کی۔
تقریب کے اختتام پر آئی جی سندھ سمیت تمام افسران نے ملازمین کیساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا۔