Press Releases
Latest Press Releases
Helpline
15
آئی جی سندھ/چینی باشندگان/سیکورٹی/انتظامات/جائزہ/اجلاس
• آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ذیر صدارت صوبے میں سی پیک اور نان سی پیک منصوبوں پر مصروف چینی شہریوں،ماہرین،اسٹاف کی نقل و حرکت اور سیکورٹی اقدامات سے متعلق تفصیلی جائزہ اجلاس۔۔
• سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی،کراچی،ڈی آئی جیز،اسٹبلشمنٹ، ہیڈکوارٹرز،آئی ٹی، ایس پی یو اور زونل ڈی آئی جیز و ایس ایس پیز کراچی سمیت دیگر سینیئرافسران نے بالمشافہ جبکہ ڈی آئی جی اسپیشل برانچ و دیگر ڈویژنز کے ڈی آئی جیز اور انکے متعلقہ ایس ایس پیز نے ذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔
• ڈی آئی جی اسپیشل برانچ اور ایس پی یو نے چینی شہریوں کے تحفظ سے متعلق سندھ پولیس کی جانب سے اختیار کردہ اقدامات کی موجودہ صورتحال اور دیگر ضروری تجاویز و تفصیلات سے آگاہ کیا۔۔
• اسپیشل برانچ کی جانب سے سی پیک اور نان سی پیک میں شامل چینی باشندوں کے سیکیورٹی انتظامات کے مکمل جائزہ کے لیئے سروے ہوچکا ہے۔ڈی آئی جی اسپیشل برانچ
• تمام ضلعوں کی سطح پر سیکورٹی آڈٹ/ سروے میں اسپیشل برانچ،ضلعی پولیس، ایس پی یو اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے نمائندگان بھی شامل تھے۔بریفنگ
• اسپیشل برانچ سندھ نے اضلاع پر مبنی جامع سیکورٹی آڈٹ رپورٹ تیار کرلی ہے جو کہ جلد پیش کردی جائیگی۔بریفنگ
• آڈٹ رپورٹ میں سیکورٹی کی موجودہ صورتحال،درکار وسائل ، چیلنجز اور مختلف تجاویز کو شامل کیا گیا ہے۔بریفنگ
• تمام چائنیز کی سیکورٹی پر میزبانوں کی جانب سے ایکس سروس مین تعینات کیے جارہے ہیں۔ڈی آئی جی ایس پی یو
• سندھ پولیس کی جانب سے چائنیز باشندگان کو مکمل سیکورٹی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
• چینی شہریوں کی سیکورٹی پر مامور پولیس اور نجی سیکورٹی اہلکار کی متعلقہ اداروں سے کلیئرنس لازمی کروائی جائے۔آئی جی سندھ
• شعبہ اسپیشل برانچ، ایس پی یو اور ضلعی پولیس چینی شہریوں سے متعلق سیکورٹی انتظامات پر مشترکہ حکمت عملی اور لائحہ عمل ترتیب دیکر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔آئی جی سندھ
• شعبہ اسپیشل برانچ چینی شہریوں کے میزبان،کمپنی،عملہ، رہائشی علاقہ اور گذرگاہوں سے متعلق این او سی سے قبل اسکروٹنی پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔آئی جی سندھ