Press Releases

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ذیر صدارت صوبے میں موجود چینی باشندگان کی سیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے اہم اجلاس

کراچی30مئی2024؛۔

 

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ذیر صدارت صوبے میں موجود چینی باشندگان کی سیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے اہم اجلاس کیا گیا۔سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی،ڈی آئی جیز، اسپیشل برانچ،سی ٹی ڈی،ہیڈکوارٹرز،آئی ٹی،زونل ڈی آئی جیز کراچی نے براہ راست جبکہ ڈی آئی جیز،حیدر آباد،میرپورخاص،شہید بینظیر آباد،سکھر اور لاڑکانہ نے زریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

 

اجلاس کو ڈی آئی جی ایس پی یو نے چینی باشندگان کی سیکیورٹی کے حوالے سے پولیس حکمت عملی اور لائحہ عمل پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چائنیز کی سیکیورٹی پر تعینات اہلکار باڈی وارن کیمراز سے لیس ہیں جبکہ چائنیز باشندوں کی سیکیورٹی مانیٹرنگ سی سی ٹی وی کیمراز سے بھی کی جارہی ہے۔

 

آئی جی سندھ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی جانب سے چائنیز باشندگان کی سیکیورٹی کے حوالے زیرو ٹالیرنس پالیسی کی واضح ہدایات ہیں لہذٰا چائنیز باشندے صوبے اور اسکے مختلف اضلاع میں  بغیر بلٹ پروف گاڑی ہر گز نقل و حرکت نہیں کریں گے۔

 

انہوں نے ڈی آئی جیز،اسپیشل برانچ، ایس پی یو اور ایک زونل ڈی آئی جی پر مشتمل کمیٹی کی تشکیل کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کا کام چائنیز باشندگان کے لیئے فول پروف سیکیورٹی کے حوالے سے ایس او پی مرتب کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں موجود تمام چائنیز کی سیکیورٹی لوکل پولیس اور ایس پی یو کی ذمہ داری ہےجبکہ اسپیشل برانچ کو اس ضمن میں لوکل پولیس اور ایس پی یو کی مدد فراہم کرنے جیسے اقدامات کو ہر سطح پر ممکن بنانا ہوگا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ چائنیز باشندگان کے میزبانوں کو دیگر ضروری امور کیساتھ ساتھ بلٹ پروف گاڑی سے متعلق بھی پابند کیا جائے۔علاوہ ازیں

ڈی آئی جیز ساؤتھ اور ایسٹ کراچی کے داخلی اور خارجی راستوں پر چائنیز کی نقل و حرکت/ سفر کو محفوظ بنانیکے لیئے جملہ امور و اقدامات بھی کرینگے۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.