Press Releases
Latest Press Releases
Helpline
15
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے بدین میں ڈرائیونگ لائسنس برانچ کا افتتاح کردیا۔
ڈرائیونگ لائسنس برانچ پولیس ہیڈکوارٹر بدین میں قائم کی گئی ہے۔
ہیڈکوارٹر آمد پر آئی جی سندھ کو جنرل سلام پیش کیا گیا۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے شہداء پولیس بدین کی یادگارپر پھول چڑھائے اور فاتح خوانی کی۔
ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس، ایس ایس پی بدین، ڈی سی بدین اور دیگرپولیس افسران آئی جی سندھ جے ہمراہ تھے۔
آئی جی سندھ نے ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔
ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس برانچ نے آئی جی سندھ کو برانچ کے مختلف امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈویژنل شہروں کے بعد بدین پہلا ضلع ہے جہاں بین الاقوامی لائسنس پرمنٹ سمیت تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ ڈی آئی جی ڈی ایل
یہ آئی جی سندھ کا وژن اور سوچ تھی۔ڈی آئی جی ڈی ایل
پہلے 11 برانچز تھیں اور یہ بارہویں برانچ ہے۔ڈی آئی جی ڈی ایل
اب ڈرائیونگ کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ ڈی آئی جی ڈی ایل
ڈرائیورز کے لئے ڈرائیونگ لائسنس لازمی ہے۔ڈی آئی جی ڈی ایل
ابھی تک سوا تین لاکھ لرنر لائسنس بن چکے ہیں۔ ڈی آئی جی ڈی ایل
جنیواکنونشن 1968 کے تحت اس ڈرائیونگ لائسنس کو اہمیت حاصل ہے۔ڈی آئی جی ڈی ایل
اس ڈرائیونگ لائسنس برانچ سے ضلع بدین کے لوگوں کو بہت فائدہ ہوگا۔ آئی جی سندھ
ہمارے پاس کمرشل لائسنس بھی بنیں گے۔آئی جی سندھ
میرپورخاص اور تھرکول کو مدنظر رکھتے ہوئے یہاں تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ ڈی آئی جی ڈی ایل
ابھی نیفٹیک کو ڈرائیورز ٹیسٹنگ سہولت فراہم کررہے ہیں۔ڈی آئی جی ڈی ایل
تین سال کی محنت کو ثمرآور دیکھنا میرے لیئے باعث مسرت ہے۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن
ہم نے ڈی ایل برانچ میں تجربہ کار اور فرض شناس افسران کو تعینات کیا۔ آئی جی سندھ
اس برانچ کو اسٹاف نے تعمیر کیا۔ آئی جی سندھ
پولیس فورس سال کے 365 دن کام کرتی ہے۔ آئی جی سندھ
میں چاہتاہوں عوام دل سے پولیس کی عزت کریں۔ آئی جی سندھ
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی مانیٹڑنگ کے لئے کراچی کے بعد دیگرشہروں میں بھی ٹریفک اہلکاروں کو باڈی وارن کیمرے سے لیس کررہے ہیں۔آئی جی سندھ
باڈی وارن کیمرے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور خلاف ورزی کرنے والے کی گفتگو ریکارڈ کرسکے گیں۔ آئی جی سندھ
ہم پولیسنگ کو فیس لیس اور ڈیجیٹل کرنے جارہے ہیں۔آئی جی سندھ
ڈیجیٹلائزیشن سے پولیسنگ فیس لیس ہوجائے گی ۔آئی جی سندھ
صحافی حضرات عوام میں گھروں وکاروباری مراکز پر کیمراز کی تنصیب سے متعلق آگاہی فراہم کریں۔آئی جی سندھ
کیمرے حفاظت اور بعد از حادثہ شواہد و شناخت کے لئے انتہائی ضروری ہیں۔آئی جیسندھ
اربن ایریا میں اسٹریٹ کرائم بہت بڑا مسئلہ تھا۔ آئی جی سندھ
کیمراز کی بدولت کراچی کا کرائم گزشتہ سال کی نسبت 30 فیصد کم ہوا۔آئی جی سندھ