Press Releases
Latest Press Releases
Helpline
15
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت صوبے بھر میں مختلف حکومتی پروجیکٹس،ملٹی نیشنل کمپنیز سے وابستہ چائنیز باشندگان/ ماہرین/ اسٹاف کی سیکورٹی اقدامات کے حوالے سے جملہ امور و اقدامات جائزہ لیا گیا
کراچی11جون2024؛۔
اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کراچی میں چینی شہریوں کو مکمل اور فول پروف سیکورٹی فراہم کرے گا۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
صوبائی سطح پر اور چینی باشندوں کے رہائشی علاقوں کی سیکورٹی کلیرئنس ضلعی پولیس کی ذمہ داری ہے۔ آئی جی سندھ
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت صوبے بھر میں مختلف حکومتی پروجیکٹس،ملٹی نیشنل کمپنیز سے وابستہ چائنیز باشندگان/ ماہرین/ اسٹاف کی سیکورٹی اقدامات کے حوالے سے جملہ امور و اقدامات جائزہ لیا گیا اور مزید ضروری ہدایات دی گئیں۔سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی،ڈی آئی جیز، سی ٹی ڈی،اسپیشل برانچ،ایس پی یو، ہیڈکوارٹرز،ٹریفک، ساؤتھ زون،ٹریننگ سندھ اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ڈی آئی جی ایس پی یو نے صوبائی سطح پر چائنیز باشندگان کے لیئے اختیار کردہ سیکورٹی اقدامات و حکمت عملی کا تفصیلی احاطہ کیا۔
آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ کراچی شہر میں مختلف امور سے وابستہ چائنیز باشندوں کو مکمل اور فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنا اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کی ذمہ داری ہے جبکہ صوبائی سطح پر اور چینی باشندوں کے رہائشی علاقوں کی سیکورٹی کلیرئنس جیسے اقدامات کی ذمہ دار ضلعی پولیس ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کو متعلقہ یونٹس /شعبہ ہر ممکن اور فوری طور پر اضافی نفری فراہم کرنے جیسے اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔
آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ فول پروف اور غیرمعمولی حفاظتی اقدامات کو ہر سطح پر یقینی بنانیکے لیئے ضروری ہیکہ چینی باشندگان/ ماہرین/ اسٹاف کی رہائش اور کام کے مقامات/ پروجیکٹ کا دوبارہ سیکورٹی آڈٹ کیا جائے۔انہوں نے ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ،ڈی آئی جی ایس پی یو اور ڈی آئی جی اسپیشل برانچ پر مشتمل چار رکنی کمیٹی کا قیام عمل میں لاتے ہوئے ہدایت کی کہ چینی باشندگان کے رہائشی علاقوں، ایک مقام سے دوسرے مقام تک نقل و حرکت اور انکے لیئے اختیار کردہ مجموعی سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیگی اور اس حوالے سے درکار مذید اقدامات سے متعلق تجاویز کا احاطہ کریگی۔