Press Releases
Latest Press Releases
Helpline
15
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سندھ پولیس کی گاڑیوں میں لوکیشن ٹریکرز کی تنصیب کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں آیڈیشنل آئی جی ویلفئیر اینڈورکس،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
کراچی10جون2024؛۔

ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی نے لوکیشن ٹریکرز کی تنصیب کے لیئے جاری اقدامات سمیت ٹریکرز اور بغیر ٹریکرز کے چلنے والی پولیس وہیکلز کی تفصیلات سے اجلاس کو آگاہ کرتے ہوئے فی زمانہ انکی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے بتایا کہ تمام پولیس وہیکلز بشمول موٹر سائیکلز،موبائلز و دیگر گاڑیوں میں ٹریکنگ سسٹم کی تنصیب کا کام جاری ہے اور اسکی جلد تکمیل کے لیئے جملہ اقدامات پر تیزی سے عمل درآمد کو ممکن بنایا جارہا ہے۔
آئی جی سندھ نے اجلاس کو ہدایات دیں کہ سرکاری موٹر سائیکلز اور پولیس موبائلز و دیگر گاڑیوں میں ٹریکرز کی تنصیب کا مقصد وسائل کا شفاف اور درست استعمال ہے۔علاوہ ازیں تھانوں میں مجوزہ اصلاحات میں درکار وہیکلز و دیگر ضروری آلات سے متعلق سفارشات ترتیب دی جائیں تاکہ اس حوالے سے باقاعدہ منظوری و توثیقی اقدامات کو جلد از جلد ممکن بنایا جاسکے۔
غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہیکہ باقاعدہ ایک سسٹم وضع کرتے ہوئے اسکی ترجیحات کے عین مطابق پولیس وسائل کے استعمال میں کفایت شعاری جیسے اقدامات کو یقینی بناؤں۔انہوں نے کہا کہ تمام پولیس وہیکلز کو جلد سے جلد ٹریکنگ سسٹم سے آراستہ کیا جائے اور اس حوالے سے جامع رپورٹ ترتیب دیکر برائے ملاحظہ ارسال کی جائے۔