Press Releases

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ذیر صدارت صوبے بھر میں A+ کیٹیگریز کے منشیات مافیاز کی گرفتاری اور گٹھ جوڑ کے خاتمے سے متعلق جائزہ اجلاس کا انعقاد۔

منشیات مافیاز کے خلاف کارکردگی پر تمام پولیس افسران وجوانوں کو شاباش۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن

اگلی مہم گٹکاماوا مافیاز کے خلاف شروع کی جائے گی۔غلام نبی میمن

آن لائن منشیات کی ترسیل میں ملوث کوریئر کمپنیوں اوران کے نمائندگان کو مقدمات اورتفتیش میں شامل کیا جائے۔آئی جی سندھ

سندھ پولیس نے منشیات مافیازکی A+کٹیگری کے 80فیصد ٹارگٹ حاصل کرلیے ۔ڈی آئی جی اسپیشل برانچ

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ذیر صدارت صوبے بھر میں A+ کیٹیگریز کے منشیات مافیاز کی گرفتاری اور گٹھ جوڑ کے خاتمے سے متعلق جائزہ اجلاس کا انعقاد۔

سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ایڈشنل آئی جیز کراچی، اسپیشل برانچ،ڈی آئی جی کرائم اینڈانوسٹیگیشنز، اسٹبلشمنٹ، اسپیشل برانچ اور ایس ایس پیز نے بالمشافہ جبکہ زونل و ڈویژنل ڈی آئی جیز اور ضلعی ایس ایس پیز اور ایس پی انوسٹیگیشنز نے بزریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔

ڈی آئی جی اسپیشل برانچ نے اجلاس کو A+ کیٹیگری کے منشیات مافیاز کی گرفتاری،ضمانت پر رہائی اور مفروری پر مبنی تفصیلی بریفنگ دی۔

مئی ،جون اور جولائی میں منشیات مافیاز کی A+کٹیگری تریب دی گئی تھی۔بریفنگ

اب تک A+کٹیگرری کے 80فیصد ٹارگٹ حاصل کیے جاچکے ہیں۔بریفنگ

منشیات فروشوں کے خلاف پولیس اقدامات سے کافی فرق محسوس ہورہا ہے ،منشیات مافیاز کے بڑے نام پکڑے گئے ہیں۔ڈی آئی جی اسپیشل برانچ

اےپلسA+کٹیگرری کے منشیات مافیاز کے خلاف بھرپورکاروائی کرنے پر ایڈشنل آئی جی کراچی سمیت ڈویژنل ڈی آئی جیز اور تمام ایس ایس پیز کو شاباش دیتاہوں۔آئی جی سندھ

تمام ایس ایس پیز نے چند دنوں میں منشیات مافیاز کے خلاف اچھا کام کیا ہے ، ان کے ٹھکانے مسمار اور منشیات کے خلاف عوامی عمومی تاثر کو ذائل کرنے کی کوشش کی ہے۔ آئی جی سندھ

پولیس کا کام منشیات کی سپلائی کو توڑنا اور ختم کرنا ہے اور اس کام میں پولیس کو نمایاں کامیابیاں حاصل ہورہی ہیں۔آئی جی سندھ

ضلعی ایس ایس پیز نے تصدیق کررہے ہیں کہ منشیات کے خلاف اقدامات سے جرائم میں کمی آئی ہے۔آئی جی سندھ

یہ جوش اور مہم ختم یا رکنا نہیں چاہیئے بلکہ اس میں تیزی لائی جائے۔آئی جی سندھ

آن لائن منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کو تیکنیکی بنیادوں پر گرفتار کیا جائے۔غلام نبی میمن

گرفتار منشیات مافیاز کے خلاف ٹھوس شہادتوں پر مشتمل مضبوط کیسز بنائے جائیں۔آئی جی سندھ

جو جرم معاشرے میں بگاڑ کا باعث بن رہا ہو اسکے خلاف فی الفور کاروائی کریں نہ کہ احکامات کا انتظار۔۔آئی جی سندھ

ڈی آئی جیز سماجی برائیوں اور بالخصوص منشیات فروشوں کے خلاف اقدمات کی باقاعدہ نگرانی کریں ۔آئی جی سندھ

ملوث افراد یا ملزمان کی گرفتاریوں کے لیئے احکامات کا انتظار نہ کریں۔آئی جی سندھ

واٹس ایپ اور آن لائن منشیات فروشی ملوث 15کے قریب منشیات فروش پکڑے ہیں۔ ڈی آئی جی سی آئی اے

غیرملکی نمبرز سے منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف بھی اقدامات جاری ہیں۔بریفنگ

منشیات مافیاز اور انکے گروہوں میں سرائیت کے لیئے خصوصی ٹاسکنگ کی گئی ہے ۔بریفنگ

ہمیں خریدار بن کر آن لائن منشیات فروخت کرنے والوں تک پہنچنا ہے۔بریفنگ

آن لائن منشیات کی فروخت اور ترسیل میں ملوث کوریئرکمپنیوں اوران کے نمائندوں کو مقدمات اور تفتیش میں شامل کریں۔آئی جی سندھ

جو معاشرے میں بگاڑ کا باعث بن رہا ہو اس کے خلاف فوری ایکشن ہونا چاہیے۔آئی جی سندھ

منشیات مافیاز کے خلاف ایکشن سے گٹکا ماوا کی فروخت کے بڑھ جانے کا خطرہ ہے۔

منشیات مافیاز کی طرح گٹکا ماوا مافیاز فروخت کرنے والوں کی بھی صوبائی سطح پر کٹیگری اور فہرستیں ترتیب دی جائیں۔آئی جی سندھ

گٹکا ماوا مافیاز کا بھی گٹھ جوڑمنشیات مافیاز کی طرح ختم کیا جائے۔آئی جی سندھ

اگلا مرحلہ منشیات مافیاز کے خلاف بنائے جانے والے کیسز اور ان میں ملنے والی سزاؤں کے جائزے سے متعلق ہوگا۔ آئی جی سندھ

ٹھوس کیسز بنائیں، عدالتوں اور پراسیکیوشن سے روابط میں رہیں۔آئی جی سندھ

ہم چاہتے ہیں عوام کا پولیس پر اعتماد و مثبت تاثر تقویت پائے۔آئی جی سندھ

اچھے تفتیشی افسران کو ذمہ داریاں دیں ثبوتوں کو مضبوط بنائیں۔غلام نبی میمن۔

ہم نے فلاحی و سرکاری اداروں سے کراچی میں بحالی مراکز کے قیام کی درخواست کر رکھی ہے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی

درخواست پر کام جاری ہے جلد ہی نتائج سامنے آئیں گے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی

کراچی میں منشیات کی لت میں مبتلا افراد کے علاج کسی بڑے ادارے کی ضرورت ہے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی

منشیات مافیاز کا گٹھ جوڑ توڑنے کی بھرپور کاوشیں جاری ہیں۔افسران

منشیات مافیاز کے روایتی اڈوں کو تباہ کردیا ہے۔افسران

تباہ حال اڈوں پر انکی پھر سے آمد کو روکنے کے لیئے پولیس تعینات کردی گئی ہے۔افسران

آپ نے جرائم کے خاتمے کے حوالے عوامی تاثرات اور امیدوں پر پورا اترنا ہے۔آئی جی سندھ

منشیات مافیاز کے خلاف تمام افسران نے بھرپور کاروائیاں اور محنت کی ہے۔ایڈشنل آئی جی اسپیشل برانچ

ضلعی ایس ایس پیز نے منشیات مافیاز کے خلاف اور اڈے مسمار کرنے کے آپریشنز کی خود قیادت کی ہے۔ ایڈشنل آئی جی اسپیشل برانچ

اطلاعات ہیں کہ A+کٹریگری کے منشیات مافیاز کے خاتمے کے بعد Bکٹیگری کے منشیات فروش ان کی جگہ لینے کی کوشش کررہے ہیں۔ ایڈشنل آئی جی اسپیشل برانچ

ہمیں اس طرح کی مہم اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھنے کی ضرورت ہے ۔ ایڈشنل آئی جی اسپیشل برانچ