Press Releases

آئی جی سندھ/پولیس ویہیکلز/ڈیجٹل ٹریکر/مانیٹرنگ/اجلاس

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں پولیس ٹریکر وہیکلز اور فیول کفایت شعاری/بچت سے متعلق اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی فائنانس اینڈ ویلفیئر، ڈی آئی جیز، ٹی اینڈ ٹی،آئی ٹی سمیت دیگر پولیس افسران اور ٹریکنگ کمپنی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی نے پولیس وہیکلز میں نصب ٹریکرز کی کارکردگی اور اس کے نتیجے میں ہونے والی فیول کفایت شعاری/بچت پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹریکر کمپنی کی جانب سے گاڑیوں کی مانیٹرنگ کے لیئے آن لائن ایپلیکیشن اور ویب سائیٹ بھی تیار کرلی گئی ہے جسکے تحت موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے فوری اورباآسانی کسی بھی گاڑی کی نقل و حرکت اورموجودہ مقام دیکھا جاسکے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ لو (Low) مائیلیج اور نان رپورٹنگ کی صورت میں متعلقہ شعبہ سے جواب طلبی بھی کی جاتی ہے۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس کے شعبہ ٹیکنیکل اینڈ ٹرانسپورٹ کے تحت ٹیکنالوجی کے استعمال کا بنیادی مقصد پولیس وہیکلز میں فیول کے استعمال میں کفایت شعاری کوفروغ دینا ہے اور کارکردگی کو مذید بہتر بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ تمام انچارجز کو ٹریکرز کا خیال اور استعمال سے متعلق آگاہی جیسے اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔علاوہ اذیں پولیس وہیکلز میں ٹریکرز کی تنصیب سے فیول کی بچت اور کارکردگی پر غیر معمولی ومثبت فرق دیکھنے کو ملیگا۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ ٹریکرز کے نئے فیچرز اور اس کے استعمال سے متعلق ڈرائیورز اور انچارجز کا تربیتی سیشن منعقد کیا جائے جسکا مقصد ڈرائیورز اور انچارجز کو پولیس وہیکلز میں ٹریکرز کی تنصیب اسکی اہمیت اور افادیت کی بابت شعور اجاگری کو یقینی بنانا ہے۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.