Press Releases
Latest Press Releases
Helpline
15
کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ میں افسوسناک ٹریفک حادثہ میں اسسٹنٹ پروفیسر افتخار احمد کے جاں بحق ہونے کا واقعہ۔
زخمی کو بروقت اسپتال منتقل کر دیا جاتا تو قیمتی جان کو بچایا جا سکتا تھا۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن
حادثے کی صورت میں مدد کرنا ہر شہری کا اخلاقی و قانونی و مذہبی فرض بھی ہے۔ آئی جی سندھ
خون کا ضیاع،مہلک زخم اور غیرضروری تاخیر متاثرہ شہری کی ہلاکت کا سبب بنتی ہے۔ آئی جی سندھ
قانونی پیچیدگیوں کا خوف بے بنیاد ہے، زخمی کی مدد کریں۔ آئی جی سندھ کی عوام سے اپیل
ایک جان بچانا پوری انسانیت کو بچانے کے مترادف ہے۔ آئی جی سندھ
جان بچانا صرف ایک عمل نہیں، یہ ایمان کا تقاضا ہے۔ آئی جی سندھ
حادثے پر خاموشی نہیں، حرکت کیجئے، زخمی کی مدد کیجیے کیونکہ ہر زندگی قیمتی ہے: آئی جی سندھ
شہری بلا خوف مدد کریں، پولیس اور سول ادارے مکمل تعاون کریں گے۔ آئی جی سندھ
مدد کرنے والے شہری "مسیحا" ہیں، انہیں عزت و تحفظ دیا جائے گا۔ آئی جی سندھ
حادثے کے بعد مضروب کی مدد سے انکار نہ کریں۔ آئی جی سندھ
چھوٹی سی کوشش کسی کی زندگی بچا سکتی ہے، شہری حادثات کے بعد لوگوں کی جانیں بچانے کے لیے قدم آگے بڑھائیں۔ آئی جی سندھ
سول اداروں بالمشول پولیس کے فرائض و ذمہ داری عوامی تعاون اور سپورٹ کے بغیرممکن مکمل نہیں ہوسکتی۔ آئی جی سندھ
سید سعد علی
ترجمان
انسپیکٹر جنرل آف پولیس سندھ