Press Releases
Latest Press Releases
Helpline
15
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی حیدرآباد میں پولیس افسران اور جوانوں کے اعزاز میں منعقدہ "بڑا کھانا" میں شرکت۔
پولیس ہیڈکواٹرآمد پر آئی جی سندھ کو جنرل سلام پیش کیا گیا۔
تقریب میں افسران و جوانوں نے آئی جی سندھ کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔
آئی جی سندھ کی آمد پر ڈی آئی حیدرآباد، کمشنر حیدراباد، سیکٹر کمانڈر قاسم ایس ایس پیز حیدرآباد،ٹنڈؤمحمدخان،ٹنڈوالہیار،بدین،سجاول،دادو،مٹیاری،ٹھٹھہ،ایس ایس پی ار ار ایف، اسپیشل برانچ، ریٹائرڈ پولیس افیسرز، ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز، جوانوں سمیت لیڈی پولیس افسران موجود تھے۔
تقریب میں مختلف صوبائی اور وفاقی سرکاری اداروں کے افسران نے بھی شرکت کی۔
عالمی شہرت یافتہ مزاحیہ اداکار علی گل ملاح نے فیس لیس ای ٹکٹنگ و دیگراقدامات پر مبنی خاکہ پیش کیا۔
جبکہ ٹریفک پولیس اہلکار اور صدارتی اعزازیافتہ الغوزانواز ارباب اللہ بچایوکھوسو دیگرفنکاروں نے تقریب میں اپنے فن اور گانوں سے سما باندھ دیا۔
تقریب کے شرکاء کو سندھ پولیس اور آئی جی سندھ کے مخٹلف منصوبوں پر مبنی تفصیلی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔
ڈی آئی جی حیدرآباد،کمشنر حیدرآباد سمیت تمام متعلقہ ایس ایس پیز نے علیحدہ علیحدہ آئی جی سندھ کو یادگار پیش کیں۔
ڈی آئی جی حیدرآباد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
آپ کے وژن نے پولیس وردی کو شہریوں کیلئے اعتماد، تحفظ اور احترام کی نشانی بنا دیا یے۔ ڈی آئی جی حیدرآباد
آپ کی متعارف کردہ اصلاحات، شفاف احتساب، جدید تربیت، کمیونٹی پولیسنگ اور پولیس ویلفیئر پروگرامز نے اس ادارے کو حقیقی معنوں میں عوامی خدمت اور اعتماد کی علامت بنا دیا ہے۔ ڈی آئی جی حیدرآباد
آج پولیس صرف قانون نافذ کرنے والا ادارہ نہیں رہی، بلکہ مظلوموں کے لیے امید کی روشن کرن بن چکی ہے۔ ڈی آئی جی حیدرآباد
ہیلتھ انشورنس پالیسی نے پولیس اہلکاروں اور ان کی فیملیز کو بروقت اور باعزت علاج کی سہولت فراہم کر کے ان کی زندگیوں میں حقیقی آسانی پیدا کی ہے۔ ڈی آئی جی حیدرآباد
یہ ہیلتھ انشورنس پالیسی آپ کی مخلصانہ کاوشوں اور حکومتِ سندھ کی بھرپور حمایت کا نتیجہ ہے۔ دی آئی جی حیدرآباد
آپ نے بہترین پولیسنگ کی جو بنیاد رکھی ہے، اسے ہم مزید آگے بڑھائیں گے اور حیدرآباد کو امن و سلامتی کا گہوارا بنائیں گے۔ ڈی آئی جی حیدرآباد
ایس فور سسٹم کی تنصیب کے بعد ہماری شاہراہیں پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ ہوچکی ہیں۔ ڈی آئی جی حیدرآباد
کار لفٹنگ اور اغواء برائے تاوان کے جرائم میں 90 فیصد تک نمایاں کمی آئی ہے، جو آپ کے ویژن اور اصلاحاتی اقدامات کا ثبوت ہے۔ ڈی آئی جی حیدرآباد
سیف سٹی پروجیکٹ اور ڈیجیٹل انویسٹی گیشن کے ذریعے پولیس جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ آپ کے ویژن کے مطابق مستقبل کی سمت میں بڑھ رہی ہے۔ ڈی آئی جی حیدرآباد
ڈیجیٹلاءزیشن آف پولیس سسٹم جوکہ آپ کا وژن تھا آج تمام پولیس ریکارڈ محض ایک کلک پر آگیا ہے۔ ڈی آئی جی حیدرآباد
اسی تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے
چار ہزار سے زائد منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ ڈی آئی جی حیدرآباد
پولیس کو خدا حافظ کہنے سے پہلے اہلکاروں سے ملاقات ضروری تھی۔غلام نبی میمن
حیدرآباد میری زندگی کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔آئی جی سندھ
حیدرآباد میں پہلا ڈیجیٹل انویسٹیگیشن سیل قائم کیا گیا۔آئی جی سندھ
ڈیجیٹل انویسٹیگیشن نے سندھ پولیس کی تفتیش کو جدید اور مؤثر بنا دیا۔آئی جی سندھ
جدید ٹیکنالوجی نے ملزمان کی گرفتاری میں انقلاب برپا کیا۔آئی جی سندھ
سی سی ٹی وی کیمروں نے جرائم کی تفتیش تیز، آسان اور شفاف بنائی۔آئی جی سندھ
پولیس افسران سی سی ٹی وی کلچر کو فروغ دیں، عوام کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہے۔آئی جی سندھ
سندھ پولیس اور رینجرز نے ہمیشہ مل کر چیلنجز کا مقابلہ کیا۔آئی جی سندھ
شہدا کی قربانیوں کی بدولت آج امن قائم ہے، شہدا کو کبھی نہیں بھول سکتے۔آئی جی سندھ
تھانوں پر آنے والے ہر مظلوم کی مدد قانون اور ضمیر دونوں کا تقاضہ ہے۔آئی جی سندھ
پولیس کی کامیابی اس وقت ہے جب عوام عزت دل سے کریں، ڈر سے نہیں۔آئی جی سندھ
سچی اور غیر جانبدارانہ سروس ڈیلیوری پولیس کی اصل شناخت ہے۔آئی جی سندھ
انشورنس اسکیمیں اور ویلفیئر پراجیکٹس اہلکاروں کی محنت کا ثمر ہیں۔آئی جی سندھ
میں سندھ حکومت کا مشکور ہوں جنہوں نے سندھ پولیس کی ہرتجویزکو مالی و تکنیکی سپورٹ فراہم کی۔ آئی جی سندھ
اہلکاروں کی کارکردگی نے حکومت کو پولیس کی فلاح کے مزید فیصلوں پر آمادہ کیا۔غلام نبی میمن
اچھی انویسٹیگیشن، بہتر رویہ اور عوامی خدمت پولیس کی پہچان ہونی چاہیے۔ آئی جی سندھ
سندھ پولیس غیرت مند اور بہادر فورس ہے، اس روایت کو برقرار رکھیں۔آئی جی سندھ
آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی حیدرآباد اور پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
قبل ازیں ائی جی سندھ غلام نبی میمن نے آرآرایف کے نئے تعمیرہونے والے دفتر"شہیدانسپیکٹر غلام مصطفی قریشی ایڈمنسٹریشن بلاک"کاافتتاح اور دورہ بھی کیا۔