Press Releases

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیرصدارت محرم الحرام سال2024 کے حوالے سے سکھر اور لاڑکانہ ڈویژنز کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے اہل تشیع مکتبہ فکر کے ذاکرین و ذمہ داران سے بذریعہ ویڈیولنک اجلاس۔

از دفتر سندھ پولیس تعلقات عامہ۔۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ۔۔

آئی جی سندھ/محرم الحرام 2024/شیعہ علماء/سکھر،لاڑکانہ/ سیکورٹی/اجلاس

کراچی03جولائی 2024:-

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیرصدارت محرم الحرام سال2024 کے حوالے سے سکھر اور لاڑکانہ ڈویژنز کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے اہل تشیع مکتبہ فکر کے ذاکرین و ذمہ داران سے بذریعہ ویڈیولنک اجلاس۔

شرکاء میں لاڑکانہ کے سید محمود شاہ و دیگر ، قمبر کے سید رضا حسین شاہ و دیگر ،شکارپور کے علی احمد برڑو ودیگر،جیکب آباد کے سید احسن علی و دیگر،کشمور کے میر فائق علی جاکھرانی و دیگر،سکھر کے ایڈوکیٹ سید باقر رضا شاہ موسوی،خیرپور کے سید ناصر حسین شاہ و دیگر جبکہ گھوٹکی کے عبدالجبار سومرو اور دیگر شامل تھے۔  

ملاقات میں ڈی آئی جی،ہیڈکواٹرز، اے آئی جی آپریشنز سی پی او اور جعفریہ الائنس سندھ کے صوبائی صدر علامہ نثارقلندری، بھی موجود تھے۔

ویڈیولنک اجلاس کو ڈی آئی جیز سکھر، لاڑکانہ اور انکے متعلقہ اضلاع کے ایس ایس پیز نے محرم سیکیورٹی پر علیحدہ علیحدہ بریفنگ دی۔

محرم سیکیورٹی کے حوالے سے اضلاع/ ڈویژنز کی سطح پر شیعہ مکتبہ فکر کے علماء سمیت تمام کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں کیساتھ شیڈول اجلاس کیے جاچکے ہیں۔بریفنگ

وفدنے کشمورمیں پولیس اہلکاروں کی شہادت ہر دکھ اورافسوس کا اظہارکیا۔

ہم سندھ پولیس کے افسران کی جانب سے تعاون پرانتہاہی مشکورومطمئن ہیں۔ شیعہ علماء

سندھ پولیس اہلکارجانفشانی وبہادری سے دہشت گردی اور جرائم کے خلاف ہراول دستے کاکردارادا کررہے ہیں۔ شیعہ علماء

ہر سال کی طرح اس سال بھی آپ تمام کے تعاون سے ماہ محرم کو پرامن اور سیکیورٹی اقدامات کو مثالی بنائیں گے۔آئی جی سندھ

سکھر اور لاڑکانہ کے شیعہ مکتبہ فکر کے علماء سے پولیس کے تعاون کا سن کر میں مطمئن ہوں۔آئی جی سندھ

نفری کی کمی کوپوراکرنے کے لیے یکم محرم سے قبل ہی اضلاع میں اضافی نفری بھیج دی جائے گی۔ آئی جی سندھ

رائٹ مین فار دی رائٹ جاب کے کُلیے کے تحت پولیس اہلکاروں کی اسٹریٹجک تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔غلام نبی میمن

چاک وچوبند نوجوان اہلکاروں کو حساس مقامات پر تعینات کریں۔ آئی جی سندھ

تربیت یافتہ خواتین اہلکاروں کو بھی اضلاع میں تعینات کیا جائے گا۔ آئی جی سندھ

محرم الحرام کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کرنیکے لیئے میں کراچی الیکٹرک،حیسکو اور سیبکو کو مکتوب ارسال کرونگا۔آئی جی سندھ

شیعہ علماء،ذاکرین و دیگر دینی و مذہبی شخصیات کی نقل و حرکت کے دوران سیکیورٹی فراہم کرنا متعلقہ افسران کی ذمہ داری ہوگی۔آئی جی سندھ

مشکوک و مشتبہ افراد کی کڑی نگرانی کے لیئے اسپیشل برانچ اور محکمہ انسداد دہشت گردی ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائے۔آئی جی سندھ

الیکشن کے دوران استعمال ہونیوالے سی سی ٹی وی کیمراز کو متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کے تعاون سے امام بارگاہوں اور جلوسوں کی گذرگاہوں پر نصب کرائیں۔آئی جی سندھ

سندھ پولیس کے تحت جاری تمام محکمانہ/  تربیتی کورسز کو مؤخر کیا جائے۔غلام نبی میمن

محکمانہ/ تربیتی کورسز سے اضلاع کو واپس کیئے جانیوالے افسران و اہلکاروں کو یکم محرم سے قبل محرم سیکیورٹی فرائض کے لیئے تعینات کردیا جائے۔غلام نبی میم


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.