Press Releases

آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کےنو منتخب اراکین کی ملاقات ۔..

• سینٹر ل پولیس آفس کراچی میں 11رکنی وفد سے ہونیوالی ملاقات کی سربراہی صدر سی آر اے شاہد انجم اور نائب صدر بابر سلیم کررہے تھے۔

• سی آر اے کے وفد میں سیکریٹری ندیم احمد، جوائنٹ سیکیرٹری فیاض یونس، سیکریٹری اطلاعات عباد الحسن عثمانی کے علاوہ گورنر باڈی کے ممبران بھی شامل تھے۔

 

• ملاقات میں وفد نے آئی جی سندھ کو ایسوسی ایشن کے قیام اغراض و مقاصد و صحافتی ذمہ داریوں کے دوران درپیش مسائل و چیلنجز کے بارے میں بتایا گیا۔

• کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن اور سندھ پولیس کے اشتراک سے تربیتی پروگرام سمیت پولیس تعاون اور کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ سے متعلق ورکشاپ/سیمینارز کا انعقاد کیا جائے۔آئی جی سندھ 

• صحافی شعیب برنی اور ندیم خان پر قاتلانہ حملے کے کیسز میں پولیس سنجیدہ اقدامات کررہی ہے۔آئی جی سندھ

• تفتیش کے تمام پہلوؤں،پس پردہ عوامل اور محرکات پر پولیس کا خصوصی فوکس ہے۔آئی جی سندھ

• پولیس کےعوام دوست اقدامات اور مثبت پہلو کو بھی اسی طرح کوریج ملنی چاہیے جس طرح کسی منفی پروپیگنڈے کو ملتی ہے ۔آئی جی سندھ

• آپ لوگوں کی جانب سے فیک نیوز اور ایسے دیگر مواد کی تشہیر کی حوصلہ شکنی سے عوام اور پولیس درمیان تعاون کو فروغ ملیگا۔آئی جی سندھ

• بحیثیت آئی جی سندھ میری کوشش ہیکہ تمام اسٹیک ہولڈرز/ گرامی قدر شخصیات/ میڈیا کو ساتھ لیکر آگے بڑھوں۔آئی جی سندھ

• میری تمام تر کاوشیں مفاد عامہ اور پولیس کی فلاح و بہبود کے لئےہیں۔غلام نبی میمن