Press Releases
Latest Press Releases
Helpline
15
آئی جی سندھ/S&ESD/اصلاحات/ٹریننگ انسٹیٹیوٹ/قیام/تجویز
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ذیر صدارت سینٹرل ہولیس آفس کراچی میں سندھ پولیس کے شعبہ سیکیورٹیز اینڈ ایمرجینسی سروسز ڈویژن میں ضروری اصلاحات و استعداد کار میں اضافے سے متعلق اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی،ڈی آئی جیز، اسٹبلشمنٹ،ٹریننگ، سیکیورٹیز اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن،کمانڈنٹ ایس ایس یو،رزاق آباد پولیس ٹریننگ کالج سمیت دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں کراچی کے علاقے ملیر چوکنڈی میں سیکیورٹیز اینڈ ایمرجینسی ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا اور اس ضمن میں تمام تر ضروری تفصیلات پر باقاعدہ مشاورت اور تجاویز کا احاطہ کیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ میں انسداد دہشت گردی،انٹیلی جینس،بم ڈسپوزل اسکواڈ، ریسکیو سروسز سمیت دیگر خدمات کے اسپیشل کورسز کروائے جائیں گے۔
اجلاس کے شرکاء کو ڈی آئی جی سیکیورٹیز اینڈ ایمرجینسی سروسز ڈویژن نے انسٹیٹیوٹ کے قیام، اغراض و مقاصد کے حوالے سے تفصیلی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایس ایس یو سمیت دیگرفورسزکےاسپیشل کورسز کے لیئےٹریننگ انسٹیٹیوٹ کا قیام اشد ضروری ہے اور اس انسٹیٹیوٹ میں ضروری سامان، ہتھیار اور تربیتی آلات کی دستیابی سے فہرست کی ترتیب کا عمل جاری ہے۔علاوہ اذیں انسٹیٹیوٹ کے تحت جملہ تربیتی امور و کورسز کو جدت اور معیار سے آراستہ کرنیکے لیئے ناصرف ملکی بلکہ بین الاقوامی فورسز کے تربیتی ماہرین سے بھی خدمات کے لیئے ہر ممکن اقدامات یقینی بناۓ جائیں گے۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ دورحاضر کے تقاضوں اور حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ پولیس کے تمام شعبوں کے اہلکاروں کے لیئے جدید اور معیاری تربیت کے اقدامات کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔جبکہ سندھ پولیس کی افرادی قوت میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ضرورت اس امر کی بھی ہے کہ تربیتی اداروں/مراکز کے قیام کی جانب بھی توجہ مبذول کی جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس کے تربیتی مراکز سے ملکی سطح پر قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے وابستہ اہلکاروں کو تربیت فراہم کی جاتی ہے جو کہ بلاشبہ محکمہ پولیس سندھ کے لیئے باعث افتخار و اعزاز یے۔
انہوں نے اجلاس سے کہا کہ دہشت گردی کے خطرات اور جرائم کے نت نئے طریقوں اور چیلنجز سے نبردآزما ہونیکے لئے خصوصی تربیتی انسٹیٹیوٹ کا قیام ناگزیر ہوچکا ہے لہذا اس ضمن میں
جلد از جلد تمام تر ضروری دستاویزی امور پر مشتمل جامع تجاویز ترتیب دیکر حکومت سندھ سے برائے منظوری و توثیقی اقدامات ارسال کی جائیں۔