Press Releases

آئی جی سندھ/ چینی شہری/سیکورٹی/اقدامات/جائزہ /اجلاس

کراچی،14نومبر 2024:-
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ذیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ہونیوالے ایک اہم اجلاس میں چینی شہریوں کے سیکورٹی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مذید ضروری ہدایات دی گئیں۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز،ڈی آئی جیز، اسپیشل برانچ، کراچی ایڈمن، اسٹبلشمنٹ، ہیڈکوارٹرز،آئی ٹی، ایس پی یو،سی آئی اے سمیت دیگر پولیس افسران نے بالمشافہ جبکہ ڈویژنل ڈی آئی جیز اور انکے متعلقہ پولیس افسران نے ذریعہ وڈیولنک کے  شرکت کی۔
اس موقع پر شرکاء کو گذشتہ اجلاس میں چینی شہریوں کی سیکورٹی سے متعلق کیئے جانیوالے اہم فیصلوں پر عملدرآمدی اقدامات کی تفصیلاًت سے آگاہ کیا گیا۔
ڈی آئی جی ایس پی یو نے بطور ممبر کمیٹی اجلاس کو چینی شہریوں کے سیکورٹی اقدامات کاجائزہ لینے سے متعلق تشکیل دی گئی کمیٹی اور اسکے ضروری امور و اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چینی شہریوں کے تحفظ پر مامور نجی سیکورٹی گارڈز کا سیکورٹی آڈٹ آئی بی اوراسپیشل برانچ کررہی ہے جبکہ پروجیکٹ منتظمین میزبان/اسپانسرز کو ایکس سروس مین کی خدمات لینے کا  بھی پابند بنایا جارہا ہے علاوہ اذیں کمیٹی نے چینی شہریوں کی سیکورٹی کے لیئے مذید ٹھوس تجاویز ترتیب دی ہیں انہوں نے بتایا کہ کمیٹی نےایمرجنسی صورتحال سے نبردآزما ہونیکے لیئے مسلسل مشترکہ تربیتی مشقیں کروانیکی تجویز بھی دی ہے اور چینی شہریوں کی سہولت اور فوری رابطہ کے لیئے قانون نافذ کرنے والے اداروں پرمشتمل ہاٹ لائن نمبر فراہم کردیا گیا ہے۔انہوں نے مذید بتایا کہ نجی سیکورٹی کمپنیوں کا سیکورٹی آڈٹ سمیت
پروجیکٹ مالکان/اسپانسرز کو سیکورٹی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی تجاویز بھی دی جاچکی ہیں۔
آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ ایس ایس پی بذات خود چینی شہریوں کی سیکورٹی کے لیئے کیے جانے والےاقدامات اور تعیناتیوں کا جائزہ لیںگے مذید برآں سیکورٹی پلان اور ڈپلائمنٹ کی سیکورٹی کلیئرنس کو بھی خود ہی ممکن بنائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پروجیکٹ مالکان/اسپانسرز نجی کو آگاہ کیا جائے کہ وہ متعلقہ سیکورٹی گارڈز و عملہ کی سیکورٹی کلیئرنس کے لیے سندھ پولیس کی آن لائن ویریفیکیشن سروس سے استفادہ کریں۔علاوہ اذیں تمام ایس ایس پیز چینی شہریوں کے سیکورٹی انتظامات کے حوالے مختلف پروجیکٹس کا سرپرائز وزٹ اور جائزے کو بھی یقینی بنائیں جبکہ سیکیورٹی فرائض پر مامور افسران و جوانوں کو سیکورٹی امور و اقدامات پر بریفنگ کے عمل کو بھی ممکن بنائیں گے۔
تمام ایس ایس پیز کی جانب سے فول پروف  سیکیورٹی ہدایات پر مشتمل باقاعدہ مکتوب بھی جاری کیا جائے اورچینی شہریوں کے سیکورٹی اقدامات اور جائزوں پر مبنی رپورٹ بھی جمع کروائی جائے۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.