Press Releases
Latest Press Releases
Helpline
15
آئی جی سندھ/منشیات مافیاز/اشتہاری و مفرور ملزمان/اقدامات/اجلاس۔۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں حیدرآباد،میرپور خاص اور شہید بینظیر آباد ڈویژنز میں منشیات مافیاز کے خلاف اقدامات اور اشتہاری و مفرور ملزمان کی گرفتاریوں سے متعلق اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز،ڈی آئی جیز،کرائم اینڈ انویسٹی گیشن برانچ، اسپیشل برانچ،آئی ٹی، اسٹبلشمنٹ و دیگر نے بالمشافہ جبکہ ڈی آئی جیز،حیدرآباد،میرپور خاص،شہیدبینظیرآباد سمیت متعلقہ اضلاع کے ایس ایس پیز نے ذریعہ وڈیولنک شرکت کی۔
اجلاس کو ڈی آئی جیز نے اپنے اپنے ڈویژنز میں منشیات مافیاز کے خلاف کیئے جانیوالے اقدامات کے علاوہ اشتہاری و مفرور ملزمان کی گرفتاریوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ مقدمات کی تفتیش سمیت اشتہاری و مفرور ملزمان کی تفصیلات بمعہ شناختی کارڈ و تصویر کا پولیس اسٹیشن ریکارڈ منجمنٹ سسٹم میں اندراج کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے بتایا کہ کرائم برانچ (PSRMS) پولیس اسٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے ڈیجیٹل فٹ پرنٹ کو مانیٹر کررہا ہے۔علاوہ اذیں تمام ایس ایس پیز مقدمات کی تفتیش اور مفرور ملزمان کے ڈیٹا کا آن لائن اندراج کو بھی ممکن بنائیں۔جبکہ ضلعی افسران ایس ڈی پی اوز کے ذریعے اپنے شکایتی نظام میں مذید بہتری لانیکے لیئے بھی خاطر خواہ اقدامات کریں۔ان کا کہنا تھا کہ جدید تیکنیکس سے آراستہ ہوٹل آئی،تلاش ایپ، اور شہروں میں نصب کیمرے مفرور ملزمان کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کررہے ہیں
انہوں نے ڈی آئی جیز کو ہدایات دیں کہ منشیات مافیاز کی فہرستوں کو درجہ بندیوں کے لحاظ سے ناصرف اپڈیٹ کیا جائے بلکہ ایسے عناصر کے خلاف سخت اقدامات و ایکشن کو مؤثر اور کامیاب بنانیکے لیئے بھی تمام تر امور کو غیرمعمولی بنایا جائے۔
انہوں نے ڈی آئی جیز کو مذید ہدایات میں کہا کہ منشیات کے کیسز میں ملزمان کی رہائی کی وجوہات پر تحقیق کرتے ہوئیبلیگل ٹیم کو مضبوط کیا جائے جبکہ تمام افسران مقدمہ کے اندراج،تفتیش،شواہد، گواہان سمیت دیگر تمام پہلوؤں کی بذات خود نگرانی کو بھی ممکن بنائیں۔ان کا کہنا تھا کہ منشیات مافیاز کے گٹھ جوڑ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے