Press Releases
Latest Press Releases
Helpline
15
آئی جی سندھ/پولیس کارڈز/اجلاس
کراچی06جون2024؛۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں نیو پولیس سروس کارڈز کے اجراء سے متعلق ایک جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ڈی آئی جیز،ہیڈکوارٹر، اسٹبلشمنٹ،آئی ٹی، فائنانس اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کو ڈی آئی جی اسٹبلشمنٹ کی جانب سے نیو پولیس سروس کارڈ کے اجراء اور درکار دیگر ضروری امور پردی گئی بریفنگ میں ایک لاکھ چالیس ہزار پولیس اہلکاروں کے نئے پولیس سروس کارڈز کے اجراء کے لیئے قواعد و ضوابط کے تحت ٹینڈر اور اسکی تفصیلات کے بارے میں بتایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کارڈ کی ساخت،ڈیزائن، رنگ اور اس میں ضروری کوائف کے اندراج سے متعلق بھی حتمی فیصلہ ہوچکا ہے
آئی جی سندھ نے ہداءات دیں کہ ساخت رنگ،ڈیزائن کے لحاظ سے نیو پولیس سروس کارڈز تمام افسران و اہلکاروں کے یکساں ہونے چاہیں۔انہوں نے اجلاس سے ان کارڈز میں ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے سے متعلق بھی تجویز طلب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس سروس کارڈز میں ٹریکنگ و پولیس کوائف سے متعلق جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کے حوالے سے بھی ضروری تیکنیکی امور کو بھی قابل عمل بنایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ جدید اور ماڈرن ٹیکنالوجی سے آرستہ سروس کارڈز سے پولیس افسران و جوانوں کی ناصرف شناخت باآسانی کی جاسکے گی بلکہ سروس کارڈزز کے ڈیٹا کو ڈیجٹلائزڈ کیا جاسکے گا۔
انہوں نے ہدایات دیں کہ نیو پولیس سروس کارڈز کے اجراء کو ون ونڈو آپریشن کے تحت آسان بنایا جائے۔جسکا مقصد پولیس افسران اور جوانوں کے فرائض کی ادائیگی آسان اور مؤثر بنانا ہے۔علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ سروس کارڈز کے اجراء کا آغاز ہوتے ہی اسے بلاتعطل جاری رکھا جائے تاوقت کہ یہ عمل مکمل نہ ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ نیو پولیس سروس کارڈز میں نادرہ طرز پر معذور پولیس ملازمین کے لیئے بھی علیحدہ سے نشان رکھا جائے۔