Press Releases
Latest Press Releases
Helpline
15
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، سیکیورٹی انتظامات اور اقدامات کے حوالے سے اہم اجلاس۔
سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ایڈشنل آئی جیز کراچی،سی ٹی ڈی،اسپیشل برانچ، آپریشنز،ڈی آئی جیز ہیڈکوارٹرز،اسٹبلشمنٹ،آئی ٹی سمیت اے آئی جیز نے بالمشافہ جبکہ زونل وڈویژنل ڈی آئی جیز اور ضلعی ایس ایس ہیزنے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔
اجلاس کے شرکاء کو "معرکہ حق"،"یوم آزادی" اور "چہلم امام حسین رَضِیَ اللّٰہُ تعالیٰ عَنْہُ"کے موقع پر منعقدہ تقاریب،مجالس و جلوسوں کے مقامات، راستوں،گزرگاہوں اور پارکنگ کے انتظامات اور سیکورٹی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ایڈشنل آئی جی کراچی اور ڈی آئی جی ایسٹ نے معرکہ حق اور یوم آزادی کی مناسبت سے حکومت سندھ کی جانب سے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقدہ تقریب سے متعلق سیکورٹی پلان پر تفصیلی بریفنگ دی۔
اب تک ایونٹ میں شرکت کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد نے آن لائن رجسٹریشن کروالی ہے۔ ڈی آئی جی ایسٹ
ایونٹ میں شرکت کے لیے داخلے کو پاسز اور شناختی کارڈ سے مشروط کیا جارہا ہے۔ بریفنگ
پاسز کے اجراء کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسٹالز لگائے جائیں گے۔ بریفنگ
سندھ حکومت، تقریب انتظامیہ،ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذکرنے والوں کے ساتھ مل کر مجموعی سیکورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ بریفنگ
جشن آزادی ایونٹ کے ٹریفک پلان کو آج شام حتمی قرار دے دیا جائے گا۔ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو
چہلم کے موقع پر سیکورٹی اقدامات کے سلسلے میں انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ بریفنگ
مجالس اور جلوسوں کے راستوں کومحفوظ بنانے کے لئے سیکورٹی اقدامات کیے جاچکے۔ بریفنگ
13 اگست کو معرکہ حق اور یوم آزادی کی مناسبت ست متعدد تقاریب کا انعقاد کیا جائیگا۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن
جوش وخروش کو مدنظررکھتے ہوئے شہریوں کی تعداد رجسٹرڈ شرکاء سے زیادہ ہوسکتی ہے۔ آئی جی سندھ
ماہر اور باصلاحیت افسران کو سیکیورٹی فرائض تفویض کیئے جائیں۔غلام نبی میمن
پروگرام میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کی موجودگی اور شرکاء کی فزیکل سرچنگ کو یقینی بنائیں۔آئی جی سندھ
ایونٹ کی مکمل نگرانی کے لیئے مذید سی سی ٹی وی کیمراز نصب کیئے جائیں۔غلام نبی میمن
پارکنگ کے مناسب انتظامات کے لیئے ذمہ داریوں کا تعین کیا جائے۔آئی جی سندھ
سی آئی اے کے تمام یونٹس ایونٹ میں موجود ہوں۔آئی جی سندھ
مقامات،راستوں، گذرگاہوں اور پارکنگ میں سیکورٹی آڈٹ کو یقینی بنائیں۔ آئی جی سندھ
انٹیلیجنس معلومات کی شیئرنگ کو ضلعی پولیس اور دیگر یونٹس سے یقینی بنائیں۔ آئی جی سندھ
نیشنل اسٹیڈیم میں اے وی ایل سی،آرآر ایف اور کراؤڈ منجمنٹ یونٹ کے دستے بھی تعینات کیے جائیں۔ آئی جی سندھ
تمام ڈی آئی جیز جشن آزادی اور چہلم حضرت امام حسین رَضِیَ اللّٰہُ تعالیٰ عَنْہُ کے موقعوں پر فول پروف سیکیورٹی حکمت عملی ترتیب دیں۔آئی جی سندھ
چہلم کے حوالے سے منتظمین سے رابطوں میں رہیں اور اجلاس منعقد کریں۔ آئی جی سندھ
چہلم سیکیورٹی کے لیئے اضافی نفری دی جاچکی ہے۔آئی جی سندھ
سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ اپنے اپنے سیکیورٹی/کنٹی جینسی پلانز کی ترتیب اور اجراء کو یقینی بنائیں۔ آئی جی سندھ
یوم آزادی،چہلم و دیگر تقریبات کے انعقاد سے قبل سوئپنگ سرچنگ اور کلیئرنس کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔آئی جی سندھ
صوبے بھر میں جاری آئی بی اوز کو مذید تیز اور مؤثر بنایا جائے۔غلام نبی میمن