Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
منگلی اور شہدادپور میں پولیس مقابلے
منگلی، ڈکیتی میں ملوث اشتہاری, مقابلے کے بعد TT پسٹل اور موٹرسائیکل سمیت گرفتار
شہدادپور پولیس نے مقابلے کے بعد لائق رند کو گرفتار کرلیا TT پسٹل برآمد
28 منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، ساڑھے تین کلو چرس، ہزاروں پڑیاں مضر صحت گٹکہ اور شرآب برآمد
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سانگھڑ غلام نبی کیریو کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تسلسل سے کاروائیاں جاری ہیں اس سلسلے میں ایس ایچ او منگلی محمد علی زرداری نے دوران پیٹرولنگ ماتحت عملے کے ہمراہ سماتھری نہر کے پل پر تین مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی۔ جوابی فائرنگ کے بعد پولیس نے مسلح ملزم الطاف حسین بروہی کو پسٹل سمیت گرفتار کرکے اس کے زیر استعمال موٹرسائیکل بھی قبضے میں لے لی۔ ملزم ڈکیتی کے مقدمے میں اشتہاری بھی ہے۔ اس کے دیگر دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ایس ایچ او شہدادپور نیاز حسین کلہوڑو نے لائق رند کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک TT پسٹل برآمد کیا ہے۔ ملزم پولیس مقابلے کے مقدمے میں روپوش بھی تھا۔ ایس ایچ او بی سیکشن سلام دین سولنگی, ایس ایچ او چوٹیاریوں غلام محمد سہیتو، ایس ایچ او منگلی محمد علی زرداری نے چرس کے ڈیلروں عطا محمد مری، محمد علی عرف عبدالرحمن عرف ہتھوڑو نظامانی اور حبیب اللہ مری کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر تین کلو 230 گرام چرس برآمد کی ہے۔ ضلع بھر کے دیگر تھانوں میں ایس ایچ او کھائی غلام حیدر بروہی، ایس ایچ او جھول منیر احمد بالادی، ایس ایچ او بیرانی وسیم احمد ارباب، ایس ایچ او نوآباد غلام محمد، ایس ایچ او بی سیکشن سلام دین سولنگی، ایس ایچ او کھپرو نبی بخش لاشاری، ایس ایچ او شاہ پورچاکر محمد یوسف آرائیں، ایس ایچ او شہدادپور نیاز حسین اور ایس ایچ دریا خان رند اشرف علی زرداری نے منشیات فروشوں معشوق علی، راجو، محمد امین باگرانی و دیگر کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3008 پڑیاں مضر صحت گٹکا اور 130 لیٹر شرآب برآمد کرلی۔