Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
سانگھڑ پولیس کے جوانوں کی جانب سے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لیے خون کے سینکڑوں بیگز کا عطیہ
سانگھڑ پولیس, عوام کے جان و مال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بھی پیش پیش ہے۔غلام نبی کریو
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سانگھڑ غلام نبی کیریو نے "تھلیسیمیا پیشنٹ ویلفر سوسائٹی نواب شاہ" کے تعاون سے تھیلیسمیا کے مریض بچوں کو خون کی فراہمی کے سلسلے میں ایس ایس پی آفس سانگھڑ میں کیمپ کا انعقاد کیا۔ کیمپ میں ضلع بھر سے سیکڑوں پولیس افسران و اہلکاروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور تھیلیسیمیا جیسے جان لیوا مرض میں مبتلا بچوں کے لیے خون کا عطیہ پیش کیا۔ آج پولیس کے سینکڑوں جوانوں، بشمول خواتین اہلکاروں نے خون کے سینکڑوں بیگ عطیہ کرکے ہم سب کا سر فخر سے بلند کردیا۔ انہوں نے سرکاری آفیسران اہلکاروں کے علاوہ عوام سے بھی اس طرح کے کارخیر میں بھر پور حصہ لینے اور تعاون کرنے کی اپیل کی۔ اس موقع پر ایس ایس پی سانگھڑ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کہ سانگھڑ پولیس کے جوان عوام کی جان ومال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ہر قسم کے فلاحی کاموں میں بھی پیش پیش ہوتے ہیں۔ ضلع بھر میں پولیس اہلکاروں کی ویکسینیشن کا بھی آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نےمزید کہا کہ آئی جی صاحب سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے پولیس ملازمین کے لئے ہیلتھ کارڈ متعارف کروایا گیا ہے جس کے تحت ہر ملازم کو دس لاکھ تک کی رقم علاج کے لئے دستیاب ہوگی۔