Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
پولیس پر حملہ کرنے کے دو ملزمان گرفتار، نقد رقم 04 موبائل فونز اور مشتبہ موٹرسائیکل برآمد
پولیس پر حملہ کرنے کے دو ملزمان گرفتار، نقد رقم 04 موبائل فونز اور مشتبہ موٹرسائیکل برآمد ۔منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی میں ہزاروں پڑیاں مضر صحت گٹکا، ماوا بنانے والا خام مال اور شرآب بھی برآمد
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سانگھڑ غلام نبی کیریو کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر، منشیات کے ڈیلروں کے خلاف کاروائیوں کے نتیجے میں ایس ایچ او کپرو محمد شریف جمالی نے ماتحت عملے کے ہمراہ دوران چیکنگ دو مشتبہ افراد کو روک کر تعارف لینا چاہا، جس پر ملزمان نے مشتعل ہوکر پولیس پر حملہ کردیا۔ ملزمان غلام سرور اور حبیب اللہ چانیھو کے خلاف سرکاری اہلکاروں کو جائز ڈیوٹی سے روکنے اور حملے کا مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا ہے۔ جبکہ ان کے قبضے سے 20 ہزار نقد، چار موبائل فونز اور ایک مشتبہ موٹرسائیکل بھی برآمد کی ہے۔ایس ایچ او ٹنڈوآدم محمد شریف کھوسو نے منشیات فروش وحید علی سہتو سے 215، سنیل کمار، افصال، محمد انور بروہی، کبیر اور ذیشان قریشی سے 1045 پڑیاں مضر صحت گٹکا اور ماوا گٹکا کی 14 کلو خام چھالیہ وہ دیگر سامان برآمد کیا ہے۔ ایس ایچ او بی سیکشن انیل جمن کوری، ایس ایچ او کھائی محمد اعظم بھنگوار، ایس ایچ او شہدادپور ذوالفقار علی پاہی، ایس ایچ او شاہ پوچاکر محمد یوسف ارائیں نے منشیات فروشوں کریم بخش خاصخیلی، نند لال، نادر علی کوسو اور وحید علی نورانی سے 1605 مضر گٹکا اور 20 لیٹر شرآب برآمد کی ہے۔