Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

مسمات مریم کے اغوا کا ڈراپ سین۔ ماں نے ہی اپنی بیٹی کو چھپا کر اغوا کا ڈرامہ رچایا

پولیس نے مزاحمت کے بعد مریم کو برآمد کرکے عدالت میں پیش کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق  چند روز قبل شاہ پور چاکر تھانے پر مسمات مریم کے اغوا کا مقدمہ نمبر 85 سال 2024 داخل کروایا گیا تھا جس میں محمد صالح شر اور دیگر دو کو ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا۔ ایس ایس پی سانگھڑ غلام نبی کیریو نے ایس ایچ او شاہ پور چاکر یوسف آرائیں کو مغویہ کی بازیابی کے احکامات جاری کئے۔ ایس ایچ او شاہ پورچاکر کو خفیہ اطلاع ملی کہ مقدمے کی مغویہ مسمات مریم ملاح ٹنڈوآدم کے علاقے گرین سٹی میں موجود ہے جس پر پولیس  نشان دہی والی جگہ پر پہنچی تو مغویہ مسمات مریم اور اس کی والدہ کو وہاں پایا پولیس کو دیکھ کر ان خواتین اور دیگر افراد نے مزاحمت کرکے بھاگنے کی کوشش کی جن کو لیڈی پولیس کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا ان سے معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ مریم کی ماں مہناز نے خود اس کو چھپا کر اغوا کا ڈرامہ رچایا تھا تاکہ علاقے کے جن افراد سے ان کے اختلافات تھے کو سبق سکھایا جا سکے۔ گرفتار ملزمان مسمات مہناز مسمات مریم اور لکھمیر تھہیم کو گرفتار کرکے اغوا کے ڈرامے کا بھانڈا پھوڑ دیا اور ملزمان کو کورٹ میں پیش کر دیا گیا ہے۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.