Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ٹنڈوآدم میں پولیس مقابلہ بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا خاتمہ
ٹنڈوآدم میں پولیس مقابلہ بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا خاتمہ۔ ہائی پروفائل وارداتوں میں ملوث دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار۔ گرفتار ملزمان مسلح ڈکیتیوں، پولیس مقابلوں، چوری اور ناجائیز اسلحہ رکھنے جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔ ریپیٹر گن, ٹی ٹی پسٹل اور مشتبہ موٹرسائیکل برآمد
سانگھڑ: تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی محمد موسی ملاح ماتحت عملے کے ہمراہ معمول کے گشت پر تھے کہ دودا خان مری ریلوے پھاٹک کے نزدیک تین مسلح مشکوک افراد کو کسی جرم کی نیت سے کھڑے دیکھ کر ان کو للکارا، جس پر ان ملزمان نے پولیس پر سیدھی فائرنگ کر دی۔ کراس فائر کے نتیجے میں دو ڈکیت جن کی شناخت محمد شریف ولد حبیب احمد بھٹی جبکہ دوسرے کی پہچان مشتاق ولد حاکم علی بھٹی کے نام سے ہوئی ہے، زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جو کہ خدا کی بستی کوٹری کے رہائشی ہیں۔ جبکہ ان کا ایک ساتھی ساون ولد اللہ وسایو ہنگورو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیئے تعلقہ ہاسپٹل ٹنڈوآدم لایا گیا جہاں سے مذید علاج کے لئے حیدرآباد ریفر کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک ریپٹر گن، ٹی ٹی پسٹل اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ یہ نوے کی دھائی سے جرائم کی دنیا سے وابستہ ہیں اور ہائی پروفائل مقدمات میں ملوث رہے ہیں۔ گرفتار ملزمان کا فوری طور پرمندرجہ ذیل کرمنل ریکارڈ دستیاب ہوسکا یے۔
مشتاق بھٹی۔
1.Cr. No. 12/2020 u/s Arms Act PS lundo.
2.Cr. No. 53/2023 u/s 382 34 PPC PS B Section.
3.Cr. No. 169/2015 u/s 398, 353, 324 PPC PS Tando Adam.
4..Cr. No. 171/2015 u/s 23 (i) Arms Act PS Tando Adam.
5..Cr. No. 124/2020 u/s 39 (PO) PS Tando Adam.
6.Cr. No. 31/2024 u/s 380, 457, 381-A, 34 PPC PS Oderolal.
7.Cr. No. 32/2024 u/s 380, 457, 381-A, 34 PPC PS Oderolal.
محمد. شریف بھٹی۔
1..Cr. No. 18/2021 u/s 354, 380, 34 PP PS Sohrab Goth Karachi.
2..Cr. No. 25/2022 u/s 397, 34 PPC PS Site Hyderabad.
3.Cr. No. 31/2024 u/s 380, 457, 381-A, 34 PPC PS Oderolal.
4.Cr. No. 32/2024 u/s 380, 457, 381-A, 34 PPC PS Oderolal.
مفرو ساون ہنگورو
1.Cr. No. 31/2024 u/s 380, 457, 381-A, 34 PPC PS Oderolal.
2.Cr. No. 32/2024 u/s 380, 457, 381-A, 34 PPC PS Oderolal.
فرار ہونے والے ملزم کی تلاش میں ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔ اور گرفتار ملزمان کا دیگر تھانوں سے بھی مذید کرمنل ریکارڈ جمع کیا جا رہا ہے۔ جبکہ پولیس مقابلے، ناجائز اسلحہ رکھنے کے دیگر دو مذید کیس بھی داخل کر لیے گئے ہیں۔