Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

عید میلاد النبی 2024, 12 ربیع الاول کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات مکمل

1862 افسران و اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے 

54 اہم جلوسوں اور 28 میلاد کی محافل پر بھرپور سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے

ایمرجنسی کی صورت میں 07 پلاٹونز کو ریزرو میں رکھا گیا۔ ہے

موبائل اور موٹرسائیکل گشت میں اضافہ کیا گیا ہے.

 

ایس ایس پی سانگھڑ غلام نبی کیریو کی ہدایات پر عید میلادالنبی  کے حوالے سے ضلع بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں ضلع بھر میں منعقد ہونے والی 28 بڑی محافل میلاد اور 54 جلوسوں کی سیکیورٹی کے سلسلے میں 1862پولیس افسران و اہلکاروں کو سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 07 پلاٹونز کو ریزرو میں بھی رکھا گیا ہے۔اس کے علاوہ 75 موبائل اور موٹر سائیکل پیٹرولنگ پارٹیاں جلوسوں کی گزر گاہوں،   اہم شاہراہوں اور گلیوں میں گشت پر مامور ہیں۔️ ایس ایس پی سانگھڑ نے کہا کہ جلوس کے شرکا کو مکمل باڈی سرچ کے بعد داخلے کی اجازت ہو گی،  جلوس کے روٹ پر گلیوں،سڑکوں اور دیگر راستوں کو سیل کیا جائے گا۔تمام تھانوں کی پولیس اپنے علاقہ میں جلوسوں کی سیکورٹی اور گشت کے فرائض سرانجام دے گی مزید کہا کہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.