Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
آئی جی صاحب سندھ کے حکم پر انسداد ماوا گٹکا مہم کامیابی سے جاری
گٹکا ماوا تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ، کامیاب کاروائی میں گٹکے کی تیاری میں استعمال ہونے والی ساڑھے چار من خام چھالیہ، پیکنگ مشین, ویٹ مشین اور دیگر سامان برآمد۔
شہدادپور پولیس نے چرس کے ڈیلر صفر علی شیخ کو گرفتار کرکے 1030 گرام چرس برآمد کرلی
40 منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی میں 17403 پڑیاں مضر صحت گٹکا برآمد
تفصیلات کے مطابق ائی جی پی صاحب سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے انسانی صحت کے لیے مضر، زہریلے ماوا اور گٹکے کے ڈیلروں اور تیاری میں ملوث ملزمان کے خلاف سندھ بھر میں مہم کامیابی سے جاری ہے۔ جس کے تحت ایس ایس پی سانگھڑ غلام نبی کیریو کی زیر قیادت ضلع بھر کے تھانوں میں کریک ڈائون کرتے ہوئے 40 ڈیلروں اور مینیوفیکچررز کے خلاف کاروائی میں ان کے قبضے سے 17403 پڑیاں مختلف قسم کا گٹکا, ماوا گٹکا کی برآمد کرلی گئیں ہیں۔ اس کے علاوہ ایس ایچ او ٹنڈوآدم نیاز حسین نے بیھن پاڑا میں وقار احمد کی گٹکا تیار کرنے والی فیکٹری پہ چھاپہ مارکر گٹکے کی تیاری میں استعمال ہونے والی ساڑھے چار من خام چھالیہ، پیکنگ مشین، ویٹ مشین اور دیگر سامان برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ ایس ایچ او شہدادپور عنایت اللہ جمالی نے چرس کے ڈیلر صفر علی شیخ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 1030 گرام چرس برآمد کرلی۔ اس کے علاوہ آکڑے کا کاروبار چلانے کے الزام میں غلام حیدر لغاری کو گرفتار کیا ہے۔