Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
77 واں یوم جشن آزادی
سانگھڑ: 77 واں یوم آزادی روایتی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ اس ضمن میں مرکزی تقریب پولیس ھیڈ کواٹرز سانگھڑ میں منعقد ہوئی جہاں ڈپٹی کمشنر عمران الحسن خواجہ ،ایس ایس پی غلام نبی کیریو کے علاوہ دیگر سرکاری محکموں کے افسران, سیاسی، سماجی, تاجر تنظیموں کے نمائیندو، اسکول کے طلباء اور میڈیا کے نمائیندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی. ڈپٹی کمشنر عمران الحسن خواجہ اور ایس ایس پی غلام نی کیریو نے پرچم کشائی کی تقریب میں سبز ہلالی پرچم لہرایا۔ قومی ترانے پڑھا گیا ۔ پولیس کے مختلف چاک و چوبند دستوں نے سلامی پیش کی ۔اس موقع پر افسران کی جانب سے پودے بھی لگائے گئے۔ ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کی جانب سے شجر کاری کے آغاز کا اعلان بھی کیا گیا۔