Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
4 اگست یوم شہداء پولیس
*پریس ریلیز*
ڈی آئ جی شہید بینظیر آباد رینج آفس
04 اگست یوم شہداء پولیس
آج 4 اگست یوم شہداء پولیس کے مناسبت سے شہید بینظیر آباد رینج پولیس کی جانب سے شہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک پُروقار تقریب علی پیلس ھال نوابشاھ میں منعقد کی گئی۔
تقریب میں شہداء پولیس کے اہلخانہ سمیت ڈی آئی جی پی شہید بینظیر آباد رینج جناب پرویز احمد چانڈیو ، رینجرس وینگ کمانڈر برگیڈیئر امین الحق ، ایس ایس پی شہید بینظیر آباد جناب تنویر حسین تنیو ، ایس ایس پی سانگھڑ جناب غُلام نبی کیریو ، میڈیا پرسنز، سول سوسائٹی سمیت دیگر اداروں کے افسران نے شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور دعائے فاتحہ سے ھوا جسکے بعد شہید بینظیر آباد رینج پولیس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے خصوصی ڈاکیومنٹری ویڈیوز چلائی گئی، جس نے تقریب میں سحر انگیز سماں باندھ دیا.اس موقع پر شہیدوں کے لواحقین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے اپنے شہید پیاروں کی خوبصورت یادیں بانٹیں اور پولیس محکمہ کی جانب سے شہیدوں کے لئے خاص دن منانے اور انہیں یاد رکھنے کی روایت کو اچھا اقدام قرار دیتے ہوئے اظہارِ مسرت کیا.
تقریب میں شہید بینظیر آباد پولیس کی جانب سے شہداء کے لواحقین بیواہ اور بچوں کو مختلف تحائف اور اعزازی شیلڈ پیش کی گئی دورانِ تقریب ڈی آئ جی شہید بینظیر آباد پرویز احمد چانڈیو نے اپنےخیالات کا اظہار کرتے ہوئے شہیدوں کی لازوال قربانیوں کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا جسکے بعد ونگ کمانڈر رینجرز برگیڈیئر امین الحق صاحب نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہیدوں کا خون کبھی بھی رایگان نہیں جاتا شہید مر کر بھی زندہ رہتے ہیں *ڈی آئی جی پی شہید بینظیر آباد جناب پرویز احمد چانڈیو صاحب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی کمانڈ ہمیشہ اپنے جوانوں کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے ہمارے شہید جوان قوم کی خدمت اور قیامِ امن کے لئے شہید ہوئے ہیں تمام شہید محکمہ پولیس کا فخر ہیں جن کی لازوال قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، شہیدوں کے لواحقین ہمارے لیئے ہمیشہ قابلِ قدر اور انتہائی عزیز ہیں جن کے لیے اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ شہداء کی فیملی کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے جائز مسائل کےحل کے لئے ہر وقت موجود ہیں اور تمام جوانوں اور افسران کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔**تقریب کے اختتام میں ڈی آئی جی پی شہید بینظیر آباد جناب پرویز احمد چانڈیو اور ایس ایس پی شہید بینظیر آباد جناب تنویر حسین تنیو کی جانب سے شہداء کی فیمليز اور دیگر شرکاء کے لئے بھترین ظہرانے کا بندوبست بھی کیا گیا اور بعد از تقریب سب شہداﮪ کی فیملیز کو پرتپاک انداز سے الوداع کیا گیا.
ترجمان شہید بینظیر آباد رینج