Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ڈی آئی جی پی شہید بینظیر آباد رینج جناب پرویز احمد چانڈیو  اور ایس ایس پی شہید بینظیر آباد جناب تنویر حسین تنیو.کا  سندھ پولیس کے ہیلتھ انشورنس کے تحت ہسپتال میں ایڈمٹ ہونے والے پولیس اہلکار اور ان کی فیملی میمبر کی عیادت کے لیے جناح اسپتال نوابشاہ کا دورہ

ڈی آئی جی پی شہید بینظیر آباد رینج جناب پرویز احمد چانڈیو  اور ایس ایس پی شہید بینظیر آباد جناب تنویر حسین تنیو.کا  سندھ پولیس کے ہیلتھ انشورنس کے تحت ہسپتال میں ایڈمٹ ہونے والے پولیس اہلکار اور ان کی فیملی میمبر کی عیادت کے لیے جناح اسپتال نوابشاہ کا دورہ۔

*تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال نواب شاہ میں زیرِ علاج پولیس سب انسپکٹر اور اہلکار کے بیٹے کی ڈی آئی جی پی شہید بینظیر آباد جناب پرویز احمد چانڈیو اور ایس ایس پی شہید بینظیر آباد جناب تنویر حسین تنیو صاحب نے عیادت کی اور پھول کا گلدستہ پیش کیا۔*

*سندھ پولیس ہیلتھ انشورنس کے تحت زیرِ علاج پولیس افسر اور اہلکار نے سندھ گورنمنٹ اور سندھ پولیس کے اقدام کو سراہا اور ڈھیر ساری دعائیں دی۔*

*اس موقع پر ڈی آئی جی پی شہید بینظیر آباد رینج جناب پرویز احمد چانڈیو  نے جناح اسپتال کے ایڈمن (فوکل پرسن) سے سندھ پولیس کے ہیلتھ انشورنس کے متعلق تفصیلات لی  اور پولیس افسران اور اہلکاروں کے علاج کو یقینی طور ممکن بنانے کے لیے پابند کیا واضح رھے کے گورنمنٹ آف سندھ اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے اب پولیس اھلکاروں اور  افسران اور ان کی فیملیز کا علاج پولیس ھیلتھ انشورنس کے تحت مفت کیا جا رھا ھے


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.