Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

*جشن عیدمیلادالنبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم

*SHAHEED BENAZEER ABAD RANGE OFFICE*

*Date :15/09/2024*

 

*پریس ریلیز*

 

*جشن عیدمیلادالنبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم سیکیورٹی پلان*

 

*ڈی آئی جی شھید بینظیرآباد پرویز احمد چانڈیو کے احکامات پر سرکار دو عالم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی یوم ولادت 12 ربیع الاول عیدمیلاد النبیﷺ کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلیے رینج بھر میں سیکیورٹی انتظامات انتہائی سخت، پولیس ہائی الرٹ، گشت میں اضافہ سیکیورٹی پلان جاری*

 

*ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد جناب پرویز احمد چانڈیو * کے احکامات پررینج بھر کے تمام ایس ایس پیز آفیسران اور اہلکاروں کو *12 ربیع الاول عیدمیلاد النبی ﷺ* کے موقعے پر سیکورٹی انتظامات انتہائی سخت کرنے کی ھدایات، سیکورٹی پلان جاری_. 

 

  _*عید میلاد النبی ﷺ* کے سلسلہ میں رینج بھر میں تمام مساجد امام بارگاھوں اور ریلیوں کی سیکیورٹی کے انتظامات کو سخت کر دیا گیا ہے_.

 

 _رینج بھر میں 5437 پولیس آفسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے جو کہ عید میلادﷺ کے موقع پہ سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دینگے._

 

 _اس کے علاوہ ڈی آئی جی شھید بینظیر آباد پرویز احمد چانڈیو صاحب نے تمام ایس ایس پی، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز صاحبان کو ہدایت جاری کرتے ہوئے، موبائل و موٹر سائیکل گشت کو بڑھانے کے احکامات جاری کئے ہیں اور مزیدکہا کہ سیکیورٹی کے تمام انتظامات کی نگرانی وہ خود کریں_۔

 

 _شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پکٹس اسنیب چیکنگ کے علاوہ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت ، شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا جائے تاکہ شھریوں کو کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے اس کے علاوہ کاروباری مراکز ,بازاروں، شاپنگ مال اور دیگر اہم جگہوں پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے_ 

_تمام ٹریفک پولیس پولیس کہ افسران و اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ھے

_ون ویلنگ، بغیر سلنسر موٹر سائیکل و کسی بھی قسم کا غیر قانونی شور شرابا کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی__ 

 

_کسی بھی اجنبی مشکوک شخص، گاڑی یا بیگ وغیرہ نظر آنے کی صورت میں فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن یا 15 مددگار سینٹر پر فوری اطلاع دیں_

ڈی آئی جی شھید بینظیر آباد پرویز احمد چانڈیو کا مذید کہنا تھا کے

_عوام الناس سے گزارش ہے کہ پولیس کہ ساتھ تعاون کر کے امن و امان کی بحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں_

 

*PRO TO DIGP SBA RANGE*

**


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.