Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
شکارپور چھینی گئی سفید رنگ کی ٹویوٹا یارس ماڈل 2026 برآمد
شکارپور: 31 مئی 2026
ایس ایس پی شکارپور محمد کلیم کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اور مسروقہ سامان کی رکوری کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔
ایس ایچ او تھانہ رستم نياز احمد بنگلانی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چمن پل کے علائقے سے ایک چھینی گئی سفید رنگ کی ٹویوٹا یارس ماڈل 2026 برآمد کرلی۔
برآمد ہونے والی گاڑی کا انجن نمبر 2B00860 جبکہ چیسز نمبر 70772720 ہے۔ مذکورہ گاڑی محمد رمضان ولد منظور احمد جٹ نوناری، رہائشی بہاولپور، پنجاب سے مورخہ 31 مئی 2026 کو تھانہ ٹنڈو مستی، ضلع خیرپور کی حدود سے چھینی گئی تھی۔
تھانہ رستم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گاڑی برآمد کرکے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اصل مالک محمد رمضان جٹ کے حوالے کردی۔
ایس ایس پی شکارپور محمد کلیم نے ایس ایچ او رستم نياز احمد بنگلانی اور ان کی ٹیم کو شاباش ۔
شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ۔ ایس ایس پی محمد کلیم