Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ملاقات آل سمال ٹریڈرس اور ہندو برادری شکارپور : 13 دسمبر 2024
از دفتر پبلک رلیشنز ایس ایس پی شکارپور
شکارپور : 13 دسمبر 2024
ایس ایس پی شکارپور شاھزیب چاچڑ کے احکامات پر اے ایس پی سٹی شکارپور عبداللہ افضل نے آل سمال ٹریڈرس کے وفد اور ہندو برادری کے وفد سے خصوصی ملاقات کی۔
ملاقات ایس ایس پی آفس شکارپور میں ہوئی، آل سمال ٹریڈرس اور ہندو برادری کے وفد نے اے ایس پی سٹی عبداللہ افضل کا شکارپور آنے میں استقبال کیا۔
آل سمال ٹریڈرس اور ہندو کمیونٹی کے وفد نے اے ایس پی سٹی شکارپور کو شہر میں ٹریفک جام، امن و امان اور تاجروں کے ساتھ ہونے والی ڈکیتیوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔
شکارپور میں امن کی فضا قائم کر کے یہاں کے لوگوں کو جینے کا حق دیا جائے۔ اے ایس پی سٹی شکارپور سے ملاقات کرنے والے رہنماؤں کا مطالبہ
تاجر برادری اور تمام شہریوں کی طرح اقلیتی برادریوں کا تحفظ بھی ہماری ذمہ داری ہے۔ اے ایس پی سٹی شکارپور عبداللہ افضل
آپ کے مسائل اور مشکلات کا حل ہماری اولین ترجیح ہے۔ اے ایس پی عبداللہ افضل
آل سمال ٹریڈرس اور ہندو کمیونٹی کے وفد نے ان کے تحفظات دور کرنے پر اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور اقدامات کرنے پر ایس ایس پی شکارپور اور اے ایس پی سٹی شکارپور کا شکریہ ادا کیا۔