Press Releases

Latest Press Releases

For Queries

15

ٹارگٹیڈ آپریشن نے ڈاکوؤں کی کمر توڑ دی شکارپور : 08 جنوری 2025

از دفتر تعلقات عامہ۔۔۔۔
ایس ایس پی آفیس شکارپور۔۔۔

شکارپور : 08 جنوری 2024

شکارپور کے کچہ ایریاز میں جاری ٹارگٹیڈ آپریشن نے ڈاکوؤں کی کمر توڑ دی. ایس ایس پی شاھزیب چاچڑ 

پولیس اور رینجرز کی کوٹ شاہو کے کچہ ایریا میں مشترکہ کاروائی کے دؤران بڈانی جتوئی گینگ کے دو ڈاکو ہلاک:ایس ایس پی شکارپور

آپریشن میں اغواء برائے تاوان جیسے جرائم کے اھم سرغنہ اور بدنام زمانہ ڈاکو باغ علی بڈانی اور مصری بڈانی جتوئی کو واصل جہنم کیا۔ایس ایس پی شکارپور

آپریشن اغواء برائے تاوان سمیت سہولت کاری کی اہم سرغنہ بڈانی جتوئی گینگ کے خلاف ٹارگيٹڈ آپریشن جاری ہے.ایس ایس پی شاھ زیب چاچڑ

آپریشن میں زخمی ہونیوالے ڈاکوؤں میں نوٹیفائیڈ ڈکیت علی مراد بڈانی جتوئی سمیت غلام مصطفيٰ بڈانی،عبدالجبار جتوئی،راحب جتوئی، اور علی مردان جتوئی شامل ہیں، ایس ایس پی شکارپور

دو ماھ سے جاری آپریشن میں مجموعی طور پر 20 ڈاکو ہلاک جبکہ 70 زخمی ھوئے ہیں.ایس ایس پی شکارپور  شاھ زیب چاچڑ 

شکارپور پولیس اور ونگ کمانڈر رینجرز کی قیادت میں مشترکہ ٹارگيٹڈ آپریشن جاری رہیگا:ایس ایس پی شکارپور

شکارپور کے کچے کو مکمل طور پر ڈاکوؤں سے پاک کرنیکا عزم کر رکھا ہے.ایس ایس پی شکارپور

آپریشن میں بکتربند گاڑیاں اور جدید مشینری کے ساتھ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری حصہ لے رہی ہے.ایس ایس پی شکارپور 

ڈاکوؤں کے قبضے سے خالی کرائی گئے علاقوں میں پولیس چوکیاں قائم کردی گئی ہیں،ایس ایس پی شکارپور 

ھم شکارپور کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیئے کوشاں ھیں۔ ایس ایس پی  شکارپور شاہزیب چاچڑ

شکارپور کے لوگ عرصہ دراز سے مشکل میں ھیں جرائم پیشہ افراد ھمارے نشانے پہ ھیں۔ایس ایس پی شکارپور شاھزیب چاچڑ


© 2024 Sindh Police - All Rights Reserved.

Powered By: Software Section, I.T Directorate Sindh, Sindh Police.