Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
آکڑا پرچی اڈے کو چلانے والے 08 ملزمان گرفتار
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ شکارپور شاھزیب چاچڑ کے احکامات پر سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت ڈی ایس پی سٹی کا کریک ڈاؤن جاری۔
تھانہ لکھی گیٹ
ڈی ایس پی سٹی میڈم پارس بکھرانی کی زیر قیادت میں ایس ایچ او تھانہ تھانہ لکھی گیٹ عبدالمجید گوپانگ پولیس پارٹی کے ہمراہ کارروائی۔
پوليس نے گشت دوران خفیہ اطلاع ملنے پر حاجی لطیف شاہ محلہ میں برکت علی چوہان نام سے منظم جوا کے اڈے پر چھاپہ مار کارروائی،
کامیاب کارروائی کے دوران آکڑا پرچی اڈے کو چلانے والے 08 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان میں 1.جمیل شیخ، 2.نعیم انڑ، 3.برکت چوہان، 4.راٹو بکیجو، 5.عبدالستار شیخ، 6.لال ڈنو بھٹو، 7.مشتاق سومرو اور عمران ہکڑو شامل ہیں،
گرفتار ملزمان کے قبضے سے جوا کے مختلف آکڑا پرچی بکس اور 22ہزار 600 کیش برآمد.
گرفتار ملزمان کے خلاف جوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا،
ایس ایس پی شکارپور شاھزیب چاچڑ کا پولیس پارٹی کو شاباش اور کاروائیاں مزید تیز کرنے کے احکامات جاری