Press Releases
Latest Press Releases
For Queries
15
ایس ایس پی ٹنڈو الھیار جناب ابریز علی عباسی صاحب اور ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالھیار جناب سلیم اللّٰہ اوڈھو نے محرم الحرام میں نکلنے والے جلوسوں کے راستوں کا جائزہ لیا
ایس ایس پی ٹنڈو الھیار جناب ابریز علی عباسی نے ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالھیار جناب سلیم اللّٰہ اوڈھو کے ہمراہ محرم الحرام کے دوران نکلنے والے مختلف جلوسوں کی گزرگاہوں کا دورہ کیا اور سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس سلسلے میں جلوسوں کی گزرگاہوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایات جاری، جلوسوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر خصوصی چیکنگ کے لیے ہدایات جاری کی، تمام جلوسوں اور مشکوک افراد پر نظر رکھنے کے لیے لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کو بھی چیک کیا اور ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ روٹس کی صفائی اور لائیٹس کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی ابریز علی عباسی صاحب نے کہا کہ ٹنڈو الھیار پولیس اور ضلعی انتظامیہ محرم الحرام کے دوران امن کی فضا برقرار رکھنے کے لئے شانہ بہ شانہ ساتھ کھڑے ہیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہیں۔ مزید امن امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے عوام کو بھائی چارہ قائم رکھتے ہوئے کسی بھی قسم کے مذہبی انتشار سے دور رہنے کی ہدایت کی۔